ایبٹ آباد‘فوارہ چوک میں واقع پبلک ٹرانسپورٹ اڈے منشیات کی ترسیل کے سب سے بڑے ذریعے بن گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ کینٹ کی حدود میں فوارہ چوک میں واقع پبلک ٹرانسپورٹ اڈے منشیات کی ترسیل کے سب سے بڑے ذریعے بن گئے۔شہریوں نے ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد سے پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد شہر جو کہ چناروں اور سکولوں کا شہر کہلایا جاتا ہے وہی سیاحت کے لیے بھی یہ خوبصورت خطہ انپی ایک خاص اہمیت کا حامل ہے مگر گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ایبٹ آباد شہر کو نا جانے کس کی نظر لگ گئی ہے ایبٹ آباد جیسے پر امن شہر میں جرائم پیشہ عناصروں نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں آئے روز قتل چوری ڈکٹتی،رنا کی وارداتوں سمیت منشیات فروشی بھی عروج پر پہنچ چکی ہے۔اِسی دوران ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے انکے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے درجنوں جرائم پیشہ عناصروں اور منشیات فروشوں کو کیفرے کردار تک پہنچا کر کافی حد تک شہر کو دوبارہ امن کا گہورا بنانے میں مصروف ہے مگر افسوس محکمہ پولیس کے اندر چھپی کالی بھڑوں کی وجہ سے شہر میں منشیات فروش تعلیمی اداروں شہر بھر میں نوجوان نسل کو منشیات فروشی میں مبتلا کر رہے ہیں۔

زرائع کے مطابق ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے عدم چیکنگ کے باعث ایبٹ آباد فوراہ چوک میں واقع پبلک ٹرانسپورٹ اڈے شہر میں منشیات کے سب سے بڑے ذریعے بن چکے ہیں انہی اڈوں سے منشیات فروش دیگر شہروں سے منشیات سمگل کر کے شہر میں نوجوان نسل میں فروخت کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق زیادہ تر منشیات پشاور سے سمگل ہو کر شہر میں لائی جاتی ہے زرائع کے مطابق ایبٹ آباد شہر میں آئس کا نشہ ایبٹ آباد کے نوجوان لڑکے لڑکیوں میں سب سے زیادہ متاثر کر رہا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ شہر میں ایسے نوجوان لڑکے لڑکیاں موجود ہیں جن کے والدین آئس سے چھٹکارے کے لیے انکا علاج کروا رہے ہیں شہریوں نے ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوراہ چوک کے ارد گرد واقع پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں میں پولیس گشت کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی چنکنگ کو بھی یقینی بنائی جائے تاکہ شہر سے منشیات کو پاک کیا جا سکے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!