ایبٹ آباد پولیس کے افسران اوروکلاء میں مذاکرات ناکام۔ ہڑتال مزید پانچ روزتک جاری رکھنے کااعلان۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈسٹرکٹ بارایبٹ آباد کے وکلاء اورپولیس میں مذکرات کامیاب نہ ہونے پر مزید پانچ روز تک ہڑتال جاری رکھنے کااعلان۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار روم میں وکلاء اور پولیس افسران کے درمیان مذکرات ہوے جن میں نامزد افسران سمیت ملوث الکاران کے خلاف ایف درج کرنے کا مطالبہ مزید 27مارچ تک جاری رکھنے کا اعلان۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ تین یوم قبل سینئر لائرز کو بلاوجہ ڈی آئی جی دفتر اور بعد ازاں تھانہ لے جاکر جس بیجا رکھنے اور توہینِ آمیز رویہ اپنانے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد میں سوموار کو میٹینگ منعقد ہوئی۔ جس میں پولیس کے افسران اور وکلاء کے درمیان مذکرات کے لیے میٹنگ منعقد ہوئی جس میں واقع میں ملوث افسران اور الکاران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور بمعہ انکوائری رپورٹ سی سی ٹی وی فوٹیج بارروم میں لانے اور معافی مانگیں ڈسٹرکٹ بار کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی قیادت میں کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی۔

وکلاء کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث الکاران وافسران جنہوں نے سینئرلائر سلطان احمد جمشید ایڈووکیٹ کو ریجنل پولیس آفس اور تھانہ سٹی ایبٹ آباد جس بے جا میں رکھنے اور دھمکیاں دینے و ناروا رویہ کی شدید مذمت کی جبکہ ہفتہ کے روز وکلاء کے ساتھ مذکرات کے لیے ایس پی اعجاز گوگا ودیگر پولیس افسران مذکرات کے لیے ڈسٹرک بارروم آئے جنہوں مذکرات کی پیش کش کی جس پر پولیس افسران نے سوموار تک مہلت طلب کی جس پر دوبارہ مذکرات جاری رہے جس میں قرارداد پیش کی گئی جس مطالبات کی منظوری اور نامزد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج نہ ہونے تک ہڑتال میں پانچ روز تک توسیع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!