پسندکی شادی کرنیوالے جوڑے کو راضی نامہ کے بہانے گھربلا کرعیدالاضحی کی نمازسے قبل قتل کردیاگیا۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ)پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیاگیا۔قاتل گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر مانسہرہ کی حدود میں واقع گاؤں سانڈے سربٹیرکے مقام پرپسندکی شادی کرنے والے جوڑے کو عید کی نماز سے قبل قتل کردیاگیا۔قتل کیئے جانے والوں میں 19سالہ ضیاء الرحمن اور18سالہ سمیرا اشامل ھیں۔ذرائع کے مطابق دونوں نے پانچ روزقبل کورٹ میرج کی تھی۔اور شادی کے بعد راولپنڈی چلے گئے تھے۔عید سے ایک روزقبل ان کواس بہانے سے بلایاگیاکہ جرگہ میں مسئلے کو حل کرتے ھیں۔عید کی نماز سے قبل گلے میں پھنداڈال کر دونوں کوقتل کردیاگیا۔

دوہرے قتل کی اطلاع ملتے ھی تھانہ صدر پولیس فوری طورپر موقع پر پہنچی۔اور نعشوں کوپوسٹمارٹم کے لیئے کنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ پہنچایا گیا۔جہاں پرپوسٹمارٹم کے نعشیں وارثاء کے حوالے کر دی گئیں۔مقتول کے والدمحمدبشیر کی رپورٹ پرمقتولہ لڑکی کے والدصفدر۔قادرزمان۔مصنف۔خانیزمان کے خلاف دوہرے قتل کامقدمہ درج کرکے پولیس نے قاتلوں کوگرفتارکرلیاھے۔قتل کیئے جانے والے لڑکے کے لواحقین کے مطابق لڑکے اور لڑکی کو زبردستی راولپنڈی سے سانڈے سر لایاگیاتھا۔اور لڑکے کو راولپنڈی سے لاتے وقت گاڑی میں بھی اس پرتشددکیاگیاتھا۔اورگھرمیں باندھ کوقتل کیا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!