ایبٹ آباد پولیس نے آج ہونے والے بلدیاتی الیکشن کیلئے سکیورٹی پلان جاری کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد پولیس نے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کو پرامن بنانے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں، سکیورٹی پلان جاری کردیا۔5748 مرد و خواتین افسران اور اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیں گے، جن میں ایبٹ آباد سمیت دیگر اضلاع کا پولیس سٹاف، پی کیو آر، سول ڈیفنس، فارسٹ گارڈ، ایل ایچ ویز بھی شامل ہیں ضلع ایبٹ آباد کی چاروں تحصیلوں میں قائم 712 پولنگ سٹیشنز پر 4228 افسران اور جوان تعینات کیے گئے ہیں، ضلع میں 93حساس ترین، 148حساس اور 471پولنگ سٹیشنز نارمل قرار دیئے گئیں ہیں حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر ہر پولنگ سٹیشن کے حساب سے 01آفیسرز اور 08 جوان،حساس پولنگ سٹیشنز پر 01 پولیس آفیسر 06 اہلکار جبکہ نارمل پولنگ سٹیشنز پر01 آفیسرز اور 04 جوان تعینات ہوں گے جبکہ الیکشن کے دوران ڈی آر او، آر اوز، پولنگ میٹریل سمیت حساس تنصیبات اور افراد کی حفاظت پر 242 پولیس افسران اور جوان تعینات کیے گئے ہیں، ناکہ بندی پوائینٹس پر 264 افسران اور جوان تعینات ہوں گے جو الیکشن کے دوران ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں سمیت دونوں انٹرچینجز پر سے ضلع میں داخل اور ضلع سے باہر جانے والی گاڑیوں اور مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں گے، تھانہ جات چوکیات کی سکیورٹی پر 167 افسران اور جوان اپنے فرائض سرانجام دیں گے، کوئک رسپانس فورس میں 260 ایلیٹ کمانڈوز ضلع کے مختلف علاقوں میں ہمہ وقت گشت پر رہیں گے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورت سے نمٹنے کے لیے ایبٹ آباد پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں 487 افسران اور جوان بیک اپ کے طور پر تیاری پوزیشن میں موجود رہیں گے۔

بلدیاتی الیکشن کے دوران ضلع کو 09 مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہے ہر زون کا ایس پی رینک کا پولیس آفیسر سکیورٹی سمیت دیگر امور کی نگرانی کرے گا، زون 01 جس میں تھانہ سٹی اور کینٹ کے پولنگ سٹیشنز ہوں گے کی نگرانی ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد عارف جاوید خان ہوں گے، زون 02 جو کے تھانہ بگنوتر اور نواں شہر پر مشتمل ہے کی نگرانی ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کریں گے، زون 03 میرپور اور مانگل ملک اعجاز ڈائریکٹر سکول آف انٹلجینس، زون 04 لورہ، ایس پی ایلیٹ رضوان حبیب، زون 05 حویلیاں، ایس پی انوسٹگیشن محمد اشتیاق، زون 06 حدود تھانہ شیروان، ایس پی نیاز گل، زون 07 علاقہ بکوٹ ایس پی ایف آر پی زائد الرحمن، زون 08ڈونگاگلی، ایس پی سی ٹی ڈی طارق حبیب اور زون 09حدود ناڑہ ایس پی انوسٹگیشن ڈسٹرکٹ ہریپور مجیب الرحمن اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ اسی طرح ضلع کو 12سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں ہر تھانہ کی حدود میں ایک ڈی ایس پی رینک کا آفیسر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کے ہمراہ متعلقہ سیکٹر کی نگرانی کرے گا اسی طرح لیڈیز پولیس کے دستے چاروں سرکلز میں جن میں سرکل کینت اور میرپور ڈی ایس پی وومن نازیہ نورین، سرکل حویلیاں ڈی ایس پی ثمینہ ظفر، اور سرکل گلیات میں ڈی ایس پی ژہزادی نوشاد خواتین اہلکاروں اور پولنگ کے دوران خواتین کے حوالے سے سکیورٹی امور کی نگرانی کریں گی۔کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پولیس کوئیک رسپانس فورس کے ہمراہ پاک آرمی کے دستے بھی شہر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں گشت پر رہیں اور کسی بھی ہنگامی کال پر ایمرجنسی کی صورت میں فوری ایکشن کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!