دہمتوڑ کے رہائشی نوجوان کی لاش سینکڑوں فٹ گہری کھائی سے برآمد۔

ایبٹ آباد:دہمتوڑ کے رہائشی نوجوان کی لاش سینکڑوں فٹ گہری کھائی سے برآمد۔ اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ بگنوتر علی خان نے بتایا کہ منگل کی صبح مقامی لوگوں نے اطلاع دی کہ تھانہ بگنوتر کی حدود ہرنو کے قریب گہری کھائی میں نامعلوم نوجوان کی لاش پڑی ہوئی ہے۔جس پر میں نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور نعش کو قبضے میں لے کر پورسماٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اسی دوران نعش کی تلاشی لی تو کسی قسم کی کوئی شناختی چیز نہیں ملی۔

جس کے بعد نعش کے لواحقین کی تلاش شروع کی گئی تو نوجوان کی شناخت دہمتوڑ کے رہائشی ڈپٹی ڈائریکٹر معدنیات محسن خان کے چھوٹے بھائی احسن خان ولد سلطان خان عمر 30 سال کے نام سے ہوئی۔جس پر اس کے ورثاء کو آگاہ کیا گیا۔اسی دوران جاں بحق ہونے والے نوجوان کے لواحقین بھی ہسپتال پہنچ آئے لواحقین کے مطابق احس خان روزانہ صبح نماز کے بعد واک کے لیے جاتا تھا اور شناختی اور موبائل فون بھی ساتھ لے کر نہیں جاتا تھا۔پاوُں پھسلنے کے باعث وہ گہری گھائی میں گرنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔بگنوتر پولیس نے پورسماٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر کے واقع کی تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!