گلیات میں پندرہ ہوٹلوں پر لاکھوں روپے جرمانہ۔ دو کو سیل کردیاگیا۔

ایبٹ آباد:کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرگلیات ہوٹلز وگیسٹ ہاؤس مالکان کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہے اس سلسلے میں گلیات میں 15 ہوٹلز پر لاکھوں روپے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ دو کو سیل کر دیا گیا ہے۔کوورنا سے بچاؤ کے لیے سمارٹ لاک ڈاون اور ہوٹل/ تمام تفریحی مقامات کی بندش کے لیے ضلعی انتظامیہ کے افسران ایس او پیز کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہوٹلوں کا وزٹ کرتے اور خلاف ورزی کے مرتکب ہوٹل مالکان پر جرمانہ اور نوٹس جاری کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-III امین الحسن نے ہرنو تا گلیات تمام ہوٹلوں کا معائنہ کیا اور ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔

انہوں نے حکومتی احکامات کو پس پشت ڈالنے اور ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی، ڈائننگ اور رومز کی بکنگ پر 15 ہوٹلوں پر بھاری جرمانہ جن میں آفاق ہوٹل، کے انٹرنیشنل ہوٹل، تاج ہوٹل، ندی کنارے ہوٹل، 02 ہوٹلز جن میں نیو بسم اللہ ہوٹل اور آرشی گیسٹ ہاوس کوسیل جبکہ قانون کی مسلسل خلاف ورزی پر 04 افراد کو پابند سلاسل کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پرشہر بھر کی طرح خصوصا گلیات میں قائم تمام ہوٹلز و دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد اور سروسز کی فراہمی پر پابندی برقرار ہے اور اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے ایریا میں خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتتے ہوئے کاروائی عمل میں لا رہے ہیں۔ ہوٹلز اور ریسٹورنٹ مالکان سے گزارش ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں اور کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!