ڈی جی کینٹ کی آمد۔سہولیات کافقدان۔جاوید شہید روڈ اورنڑیاں کے مکینوں نے سخت احتجاج کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد: ڈی جی کینٹ کی آمد۔سہولیات کافقدان۔جاوید شہید روڈ اورنڑیاں کے مکینوں نے سخت احتجاج کا اعلان کردیا۔اس ضمن میں جاوید شہید روڈ کے مکینوں مولانا زبیر، سردار فاروق، عادل تنولی، سردار خورشید، سردار عامر، لیاقت اور دیگر نے کہاکہ جاوید شہید روڈ کی سٹریٹ لائٹس پچھلے ایک ماہ سے خراب پڑی ہوئی ہیں۔ جن کی مرمت کیلئے کچھ نہیں کیاگیا۔ ایبٹ آباد کا پوش ترین علاقہ سٹریٹ لائٹس خراب ہونے کی وجہ سے تاریکی میں ڈوبارہتاہے۔ جس کی وجہ سے کئی گھروں میں چوری کی بڑی وارداتیں ہوچکی ہیں۔ جاوید شہید روڈ پر اڑھائی تین سو آوارہ کتے ہیں۔ جنہوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران نہ تو اس علاقے میں صفائی کی گئی اور نہ ہی کسی گلی محلے میں اینٹی کورونا سپرے کیاگیا۔ ڈی جی کنٹونمنٹ کی آمد کے موقع پر ہم لوگ بھرپور احتجاج کرینگے۔

جبکہ دوسری جانب نڑیاں سے فواد علی جدون، سردار حسنین اور دیگر نے کہاکہ نڑیاں میں آوارہ کتوں نے سات افراد کو کاٹ کھایا۔ لیکن کینٹ بورڈ کی جانب سے کسی کو ویکسین نہیں لگائی گئی۔اور نہ ہی آوارہ کتوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ نڑیاں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں۔ کوئی صفائی کرنے نہیں آتا۔ ہم لوگ بھی ڈی جی کینٹ کی آمد کے موقع پر احتجاج کرینگے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!