ایبٹ آباد میں پرس و موبائل چھنے کی وارداتوں میں اضافہ۔

ایبٹ آباد میں پرس و موبائل چھنے کی وارداتوں میں اضافہ۔
بچے خواتین سے راستہ پوچھنے کے بہانے اکثر پرس چھین کر لے جاتے ہیں۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد میں کم سن بچوں نے خواتین سے پرس چھینٹے اور موبائل فون چھینے کا سلسلہ شروع کر دیا کیہال کے رہائشی سماجی شخصیت سے بھی کم سن بچوں نے موبائل فون چھین لیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ایبٹ آباد میں سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہورہا ہے ذرائع کے مطابق کمسن بچے خواتین سے رستے کا یا کچھ پوچھنے کے بہانے ان سے پرس چھین کر فرار ہو جاتے ہیں گزشتہ روز سوزو کی میں سوار کیہال کی رہائشی سماجی شخصیت محمد جاوید سے کم سن نوسر باز بچوں نے باتوں میں لگا کر موبائل فون چھین لیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ایبٹ آباد کے شہریوں نے ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او سے نوٹس لیکر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابیٹ آباد بھی کراچی بن گیا، گن پوائنٹ پر عوام کو لوٹنے کا سلسلہ شروع۔
ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) کینٹ پولیس کی کمزور گرفت۔ گزشتہ دنوں کینٹ تھانہ کی حدود نڑیاں میں ایف جی کالج کہ عقب میں نجی بینک کہ آفسیر کو رات دس بجے بینک سے واپسی پر موٹرسائیکل سوار دو افراد نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، پرس اور موبائل فون چھین کر فرار، کئی دن گزرنے کہ باوجود پولیس مجرموں کو پکڑنے میں ناکام, آج دوبارہ اسی جگہ دن دیہاڑے ایک خاتون پروفیسر سے گن پوائنٹ پر پرس چھیننے کی کوشش، خاتون کہ مزاحمت کرنے اور شور مچانے پر ڈاکو موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے۔عوام کا ڈی پی او ابیٹ آباد سے ایکشن کا مطالبہ، اگر اس قسم کہ واقعات کا شروع میں ہی سدباب نہ کیا گیا اور مجرموں کو پکڑ کر ان کہ منطقی انجام تک نہ پہنچایا گیا تو آنے والے دنوں میں ابیٹ آباد شہر بھی کراچی بن جائے گا اور کسی بھی شخض کی جان ومال محفوظ نہیں رہے گی


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!