ڈومیسائل اور برتھ سرٹیفکیٹ کی نادرا اورایف آئی اے تصدیق کا فیصلہ۔

سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے قبل نادرا، ایف آئی اے سے کاؤنٹر ویریفیکیشن کیلئے محکمہ بلدیات اور ڈپٹی کمشنر ز کو احکامات۔
پشاور(وائس آف ہزارہ)خیبر پختونخوا حکومت نے اضلاع کی سطح پر شہریوں کو ڈومیسائل اور برتھ ٹریفکیٹ جاری کرنے سے قبل اس کی نادرا اور ایف آئی اے سمیت دیگر متعلقہ حکام سے کاؤنٹر ویری فیکیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس بات کا فیصلہ صوبائی ایپکس کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں کیا گیا ہے کمیٹی نے متعلقہ محکمے سے اجلاس میں ہونیوالے فیصلے پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کی ہے، سیکرٹری داخلہ کے نام مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چونکہ ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ اضلاع کی سطح پر ڈپٹی کمشنر جاری کرتے ہیں جبکہ برتھ سرٹیفیکیٹ محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے اس لئے صوبے میں اضلاع کی سطح پر شہریوں کو ڈومیسائل اور برتھ سرٹیفیکیٹ جاری کرنے سے قبل نادرا، ایف آئی اے سے اس کی کاؤنٹر ویریفیکیشن کرنے کیلئے ڈی جی بلدیات اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر ز کو حکامات جاری کر دیئے گئے ہیں جس کی تفصیلی رپورٹ بھی ارسال کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!