بکریاں چرانے والے حساس ادارے کے ملازم کوبیدردی سے قتل کر دیا گیا۔

نعش جنگل میں پھینک دی، مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات قتل کے بعد نعش کو جلانے کی کوشش بھی کی گئی۔
مقتول بکریاں چرانے گھر سے گیا تھا شام گئے واپس نہ آیا تو تلاش شروع کی تو قریبی جنگل سے رحیم داد کی نعش برآمد ہوئی۔
خانپور(وائس آف ہزارہ) تھانہ خانپور کی پولیس چوکی چند منیم کی حدود پہاڑی علاقے کو ہالہ پائیں اندھے قتل کی لرزہ خیز واردات، سفاک ملزمان نے حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم کو بے دردی سے قتل کر کے نعش جنگل میں پھینک دی، مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات قتل کے بعد نعش کی جلانے کی کوشش بھی کی گئی پولیس بیوہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق پولیس چوکی چڑھنیم کی حدود کوہالہ پائیں گاؤں میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم 45 سالہ رحیم داد ولد میاں داد کی تشد د زدہ نعش جنگل سے برآمد ہوئی مقتول کی بیوہ نے پولیس کو دیے گئے اپنے ابتدائی بیان میں موقف اختیار کیا کہ مقتول بکریاں چرانے گھر سے گیا تھا شام گئے تک واپس نہ آیا تو اسکی تلاش شروع کی گئی تو قریبی جنگل سے رحیم داد کی نعش برآمد ہوئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے جبکہ اسکی آبرو کے قریب سوراخ تھا جبکہ سفاک ملزمان نے مقتول کو قتل کرنے کے بعد نعش کو جلانے کی کوشش بھی کی تھی خانپور پولیس نے مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!