ایبٹ آباد: کورونا وائرس سے متاثرہ حویلیاں کی رہائشی خاتون ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں انتقال کرگئی۔ ذرائع کے مطابق حویلیاں سے تعلق رکھنے والی خاتون (ر) ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج تھی اور ٹیسٹ کے بعد اس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق خاتون طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے آئی سی یو میں وینٹی لیٹرپر زیر علاج تھی۔ ہفتہ کی صبح سحر کے بعد خاتون انتقال کرگئی۔ جس کی میت پاک کرنے کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم کے حوالے کردی گئی ہے۔
ہری پور(وائس آف ہزارہ/یاورحیات)وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی پی ٹی آئی خیبر پختوانخواہ کے ڈپٹی سیکرٹری ملک طاہر اقبال قتل کیس میں نیا موڑگرفتار ایم پی اے فیصل زمان کے سینٹ انتخابات میں ٹکٹ فروخت کرنے پر پاکستان تحریک انصاف سے نکالیجانے اورایم پی اے فیصل زمان کی جعلی ڈگری کیس میں سپریم […]