گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول چمیالی کے پرنسپل اور سٹاف کو دن دیہاڑے اسلحہ کی نوک پر ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)بکوٹ تھانہ کی پولیس چوکی چمیالی کی حدود سیاحتی مقام ٹھنڈیانی پر گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول چمیالی کے پرنسپل اور سٹاف کو دن دیہاڑے اسلحہ کی نوک پر ڈاکوؤں نے لوٹ لیا سموار تک ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو سموار کے بعد احتجاجی تحریک شروع کریں گے ذوالفقار عباسی صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ایبٹ آباد نے متاثر پرنسپل ڈاکٹر ضیاء الرحمن ودیگر کے ہمراہ پریس کلب ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل ڈکیتی کے واقعہ کے بعد آج ھم نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کی اور بتایا کہ ھمارے ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو آئیندہ کا لائحہ عمل ہمارا ہوگا ھم جس مقدس پیشے سے منسلک ہیں ھم نہیں چاہتے کہ استاتذہ کرام اور بچے سڑکوں پر احتجاج کریں۔

پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول چمیالی یونین کونسل پٹن کلاں ڈاکٹر ضیاء الرحمن نے بتایا کہ ھم سکول کی ڈیوٹی ختم کر کے دوپہر کے بعد سکول سے واپسی آرہئے تھے کہ ٹھنڈیانی ٹاپ پر محکمہ جنگلات کی چیک پوسٹ کے نزدیک سڑک پر پھتر رکھ کر پانچ یا چھ لوگ نقاب پوش ہاتھوں میں اسلحہ لئے گاڑی کے گرد ہوگے اور کسی کو گاڑی سے نہیں اترنے دیا اور زبردستی موبائل فونز نقدی وغیرہ چھین لیے اور کہا کہ گاڑی واپس لے جاو ورنہ جان سے ماردیں گے ڈاکٹر ضیاء الرحمن نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے پاوں میں سلیپر پہنے ہوئے تھے اور پشتو لہجے میں بات کرنے کی کوشش کی مگر مقامی لگتے تھے اور نزدیک فارسٹ چیک پوسٹ کا عملہ ہر وقت روڈ پر ہوتا ھے مگر اس پورے عرصہ میں انکی خاموشی رہی ھم نے گاڑی ڈرائیور لیاقت کے ہمراہ ماسٹر گل نواز۔ذیشان علی شیخ۔طارق محمود۔مختیار احمد۔محمد حفیظ۔عدیل انور نے فون کرکے متعلقہ پولیس چوکی چمیالی انچارج کو اطلاع کی دو پولیس اہلکار بہت دیر بعد آئے اور شام کی تاریکی بھی ہوگی تھی تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔بکوٹ پولیس کے مطابق علاقہ میں ایس ایچ او بکوٹ کی سربراہی میں سرچ آپریشن جاری ھے اور اس پرامن علاقہ میں ایسی واردات کی مثال نہیں ملتی اور صرف ایک ہی گاڑی کو ٹارگٹ کرکے واردات ہوئی حالانکہ اس مصروف ترین شاہراہ پر ہروقت گاڑیوں کی آمد ورفت جاری رہتی ھے لگتا ہے کہ واردات مقامی نوعیت کی کاروائی ھے بہت جلد ملزمان گرفت میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!