شیخ البانڈی اوردہمتوڑمیں شوہروں کے ہاتھوں بیویاں قتل۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ کینٹ کی حدود شیخ البانڈی محلہ سیری میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا ملزم ارتکاب جرم جرم کے بعد موقع سے فرار نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل مقدمہ درج تفتیش شروع، اس ضمن میں زرائع نے بتاکہ کہ گزشتہ روز تھانہ کینٹ کی حدود شیخ البانڈی محلہ سیری کے رہائشی عارفین نامی شخص کی اپنی بیوی کے ساتھ گھریلوں جھگڑے پر معمولی توں تکرار ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدد اختیار کر گئی۔

اسی دوران طیش میں آ کر عارفین نے اپنی بیوی پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں مسماۃ شازیہ موقع پر جابحق ہو گئی ملزم عارفین ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہو گیا واقع کے چند گھنٹے بعد اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کینٹ نفری موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضہ میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی جہاں پورسماٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

دہمتوڑ میں گھریلوجھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ نواں شہر کی حدود دہمتوڑ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے گولی مار کر بیوی کو قتل کر دہا پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار مقدمہ درج تفتیش شروع،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ تھانہ نواں شہر کی حدود دہمتوڑ محلہ گڑم زئی کے رہائشی عبدالشکور ولد یوسف کی اپنی بیوی مسماۃ تہمینہ بی بی کے ساتھ گھریلوں جھگڑے کے باعث معمولی تلخ کلامی شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدد اختیار کر گئی۔

اِسی دوران عبدالشکور طیش میں آ گیا اور پسٹل سے اپنی بیوی مسماۃ تہمینہ بی بی پر فائر کھول دیے جس کی زد میں آ کر گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جابحق ہو گئی واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ نواں شہر فیصل شاہ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضے میں لے کر پورسماٹم کے لیے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا جہاں پورسماٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی نواں شہر پولیس نے ملزم کے خلاف واقع کا مقدمہ درج لیا اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالشکور کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے پابند سلاسل کرکے ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!