ایبٹ آباد‘ڈانس پارٹی کو ڈاکوؤں نے تشددکے بعدگن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)شیروان شادی کی تقریب میں مجراکرنے کے بعد واپس آنیوالی ڈانس پارٹی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ پولیس ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے میں ناکام۔ خواجہ سراؤں کا ایس ایچ او شیروان کیخلاف احتجاج کا اعلان۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ شیروان کی حدود میں آئے روز ڈکیتی اورراہزنی کی وارداتیں عام ہو چکی ہیں۔ جبکہ منشیات فروش بھی سرگرم عمل ہیں۔ گزشتہ رات تھانہ شیروان کی حدود میں ایک شادی کی تقریب میں ناچ گانے کا پروگرام رکھا گیا۔ اس تقریب میں مجرا کرنے کیلئے ایک ڈانس پارٹی خصوصی طور پر مدعو کی گئی تھی۔ مجرا ختم کرنے کے بعد جب ڈانس پارٹی واپس جارہی تھی تو تھانہ شیروان کی حدود جرل میں مسلح ڈاکوؤں نے ڈانس پارٹی کی گاڑیوں کو گن پوائنٹ پر روک لیا اورخواجہ سراؤں سے ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈانسروں کیساتھ ساتھ سازندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

لٹنے والے خواجہ سراؤں نے دھمکی دی ہے کہ اگر پولیس نے ڈاکوؤں کو گرفتارنہیں کیا تو پھر تمام خواجہ سراء ڈی آئی جی ہزارہ کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دینگے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!