ایبٹ آباد میں کروڑ پتی تاجر نرغے میں آ گئے تحقیقات شروع۔

ایبٹ آباد اورمانسہرہ کے درجنوں اور دیگر اضلاع کے 70 سے زائد تاجروں کے اثاثوں کی چھان بین شروع کردی، جلد کا روائی کا امکان۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)آمدن سے زائد اثاثے اور کروڑوں کی جائیدادیں رکھنے والے تاجر نرغے میں آگئے۔ایف بی ار اور خفیہ تحقیقاتی اداروں نے تحقیقات شروع کر دی۔ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے کئی نامی گرامی تاجروں سمیت ہزارہ ڈویژن کے کئی سرکاری ملازمین بھی ریڈار پر آ گئے فہرست مرتب ہونے کے بعد نیب ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے حوالے کر دی جائے گی جلد ہی کریک ڈاؤن کا امکان اس بارے میں ذرائع نے بتایا کہ ایبٹ آباد سمیت ہزارہ بھر میں آمدن سے زائد اثاثے رکھنے والے مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین جن کی تعداد 40 کے قریب بتائی جارہی ہے سمیت مانسہرہ کے 20 اور ہزارہ کے ہزارہ باہر کے ستر سے زائد تاجروں کے اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے ذرائع نے بتایا کہ تاجروں کے خلاف امدن چھپانے اور ٹیکس ادا نہ کرنے جبکہ سرکاری ملازمین کے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں جلد ہی تحقیقات مکمل ہونے پر مفصل رپورٹ متعلقہ حکام کے حوالے کر دی جائے گی جس کے بعد کاروائی کاامکان ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!