ایبٹ آباد میں موبائل چھیننے کی وارداتیں عام ہوگئیں۔ خاتون سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ میرپور کی حدود جھنگی کے قریب گن پوائنٹ پر دو موٹر سائیکل سواروں نے خاتون کو لوٹ لیا۔لطیف پلازہ سے موبائل چور نے دن دیہاڑے موبائل کی دکان لوٹ لی جبکہ تیسری کاروائی میں نامعلوم موٹر سائیکل چوروں نے منڈیاں سے موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوگیا۔پولیس ملزمان کوگرفتار کرنے میں ناکام۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ منگل کی رات تھانہ میرپور کی حدود چن پلازہ جھنگی ایبٹ آباد کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر تحریم نامی لڑکی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ متاثرہ خاتون نے تھانہ میرپور میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔جبکہ دوسری کاوائی میں لطیف پلازہ میں دن دیہاڑے موبائل چور نے موبائل کی دوکان سے موبائل چوری کرکے فرار ہوگیا جبکہ منڈیاں میں تیسری بڑی وردات میں موٹرسائیکل چوروں نے منڈیاں سے موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے پولیس تینوں چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہوچکی ہے زرائع کے مطابق ایس ایچ او فوٹوسیشن تک محدود ہیں۔

قلندرآباد میں جیب کتروں نے خاتون اور نوجوان کے موبائل فون چوری کرلئے۔
قلندرآباد(وائس آف ہزارہ)قلندرآباد میں موبائل چوروں کیخلا ف تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،گزشتہ رو ز ایک نوجوان اور ایک خاتون کو موبائل سے ہاتھ دھونا پڑا۔ذرائع کے مطابق قلندرآباد میں موبائل چورو ں کا راج،درجنوں لوگوں کو موبائل سے محروم کر دیا گیا لیکن پولیس کی جان سے تا حال کوئی ایکشن نہ لینا انکی بہترین کار کردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،گزشتہ روز ایک نوجوان کے جیب اور خاتون کے بیگ سے موبائل نکال لیا گیا،لیکن ان چوروں کو پولیس کی پرواہ نہیں اگر بیشتر بار موبائل چوروں کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے بھی کیا لیکن چند گھنٹوں بعد وہ باہر ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!