ایبٹ آباد کے نواحی گاؤں بانڈہ املوک میں بھی دس سے زائد دوکانیں لوٹ لی گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سٹی پولیس سوتی رہی تھانہ سٹی کی حدود بانڈہ املوک میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں دس سے زاہد دوکانوں کے تالے توڑ کر لکھوں روپے نقدی و قیمتی اشیاء کے کر فرار پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ سٹی کی پولیس چوکی شملہ چوکی کے اہلکار کوئٹہ کراچی ہوٹلوں میں چائے پھراٹھوں کا لطف لینے میں مصروف تھے کہ گزشتہ درمیانی شب نامعلوم چورہ پولیس گشت نہ ہونے کے باعث بانڈہ املوک مین شیروان روڈ پر واقع دس سے زاہد مختلف دوکانوں کے تالے دیدا دلیری سے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان سمیٹ کر رفو چکر ہو گئے۔

جب صبح دوکانوں کے مالکان اپنی اپنی دوکانوں کی طرف آئے تو تمام دکانوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور اندر موجود قیمتی سامان اور نقدی غائب کی جس پر تمام مالکان کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو واقعے کے متعلق آگاہ کیا گیا اسی دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی توقیر خان نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ چکے اور جگہ سے ثبوت اکٹھے کرنے کے بعد متاثرہ دوکان مالکان کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقع کی تفتیش شروع کر دی واضع رہے کہ گزشتہ سال کے دوران اب تک چوری اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں ہو چکی ہیں جن میں ایبٹ آباد کی نامی گرامی شخصیات اپنی نقدی اور قیمتی زیورات سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اگر بات کی جائے ایبٹ آباد پولیس کی کارکردگی تو پولیس صرف چھوٹے موٹے منشیات فروشوں اور موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائیاں کرنے میں مصروف ہے شہر میں چوری اور ڈکیتی کی دوجنوں واقعات کے ملزمان کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے جس سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہے اس حوالے سے عوامی حلقوں نے آئی جی خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ایبٹ آباد پولیس کے اہلکاروں و افسران کا قبلہ درست کیا جائے تاکہ ایبٹ آباد جی سے پر امن شہر میں امن بحال ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!