پاور چائنہ نے765 کے وی مانسہرہ سب سٹیشن پر کام شروع کر دیا۔

دا سوایچ پی پی اور اسلام آباد کے درمیان بجلی کی ترسیل کی سہولت فراہم کر دیا پہلی بار 220/765 کے وی وولٹیج کا استعمال ہو گا۔
یہ د ولٹیج گریڈ پاکستان میں سب سے زیادہ ہے منصوبے کے تحت داسو ہائیڈرو پاور پٹیشن اور نام جو سب اسٹیشن کے درمیان 157 کلومیٹر طویل 765 کے وی ڈیل سرکٹ اے کی ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جائیگی:ذرائع گوادر پرو۔
مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) پاور چائنہ نے مانسہرہ میں 220/765 کے وی کے سب اسٹیشن کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے جو داسو ہائیڈرو پاور اسٹیشن اور اسلام آباد پا در گرڈ کے درمیان بجلی کی ترسیل کا کام انجام دے گا۔ گوادر پرو کے مطابق پاور چائنہ کی جانب سے تعمیر کردہ پاکستان کے پہلے 765 کے وی سب اسٹیشن ای پی سی (انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن) منصوبے مانسہرہ 765 کے وی سب اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منصوبے کے مقام پر شاندار انداز میں منعقد کی گئی جو مکمل پیمانے پر تعمیر کے آغاز کا اشارہ ہے۔ گوادر پرو کے مطابق یہ سب اسٹیشن مانسہرہ شہر میں واقع ہے اور داسو ایچ پی پی اور وفاقی دارالحکومت کے درمیان بجلی کی ترسیل کی سہولت فراہم کرے گا، جس سے پہلی بار 220/765 کے وی دو لینج کا استعمال ہوگا۔ یہ ولیج گریڈ اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ گنجائش والے سب اسٹیشن کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس کی تکمیل سے صاف توانائی کی ترسیل سے اس کے سب اسٹیشن سے مقامی سطح پر بجلی کی قلت دور کرنے اور پاکستان میں معاشی ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ گوادر پرو کے مطابق جنوری 2023 میں پاور چائنہ سیکو 1 الیکٹرک پاور کنسٹرکشن کارپوریشن اور نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی آف پاکستان (این ٹی ڈی سی) نے 765 کے وی مانسہرہ سب اسٹیشن کے لئے ای پی سی معاہدے پر دستخط کیے۔ گوادر پرو کے مطابق پاور چائنہ نے 220/765 کے وی مانسہرہ سب اسٹیشن لوٹ 1 کے منصوبے کے لئے این ٹی ڈی سی کے ساتھ ایک اور معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔ منصوبے کے تحت داسو ہائیڈرو پاور اسٹیشن اور مانسہرہ سب اسٹیشن کے درمیان 157 کلو میٹر طویل 765 کے وی ڈیل سرکٹ اے کی ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جائے گی۔ گوادر پرو کے مطابق وزارت آبی وسائل کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (ڈی ایچ پی پی) دریائے سندھ پر ایک رناف دیور پروجیکٹ ہے جو ضلع کوہستان میں داسوٹان سے 7 کلومیٹر اوپر واقع ہے۔ یہ مقام مجوزہ دیامر بھاشا ڈیم سائٹ سے 74 کلو میٹر نیچے اور اسلام آباد سے 350 کلو میٹر دور ہے۔ اس کی تکمیل کے بعد ڈی ایچ پی پی کی مجموعی صلاحیت 4320 میگاواٹ ہو گی جس میں 12 پیداواری یونٹ ہوں گے۔ یہ پیشنل پاور پالیسی 2013 اور حکومت پاکستان کے ویژن 2025 کے تحت ترجیحی منصوبوں میں سے ایک ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!