ہم جنس پرستوں کی تعداد میں خوفناک تیزی سے اضافہ۔ سوشل میڈیا کے ذریعے کھلے عام گناہ کی دعوتیں دی جانے لگیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ہم جنس پرستوں کی تعداد میں خوفناک تیزی سے اضافہ۔ سوشل میڈیا کے ذریعے کھلے عام گناہ کی دعوتیں دی جانے لگیں۔ وائس آف ہزارہ ڈاٹ کام کی جانب سے کئے جانیوالے ایک سروے میں اس بات کا انکشاف ہواکہ جوں جوں تعلیمی نظام کو مغربی طریقہ کار کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیاجارہاہے۔نوجوان نسل تیزی سے ہم جنس پرستی کی جانب مائل ہورہی ہے۔ پاکستان میں موبائل فون کے روابط زیادہ ہونے اور سوشل میڈیا کی بدولت رابطوں میں مزید آسانی پیدا کردی گئی ہے۔ مغربی ممالک میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی کالز ریٹ انتہائی مہنگے ہونے کی وجہ سے یہ چیزیں عام لوگوں کی دسترس سے دور ہیں۔ تاہم پاکستان میں پانچ اور دس روپے میں موبائل فون کے ایسے پیکیج جاری کئے گئے ہیں کہ لوگ سارا دن نہ صرف آپس میں بات چیت کرسکتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے کیساتھ باآسانی رابطے کرسکتے ہیں۔ وائس آف ہزارہ کی تحقیقات کے مطابق ایبٹ آباد میں ہم جنس پرستی میں بہت زیادہ تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ سوشل میڈیا پر بہت سے نوجوان کھلے عام گناہوں کی دعوت دے رہے ہیں۔ لوگوں کو ہم جنس پرستی کی جانب مائل کرنے کیلئے اپنے جسمانی اعضاء تک کی نمائش کی جارہی ہے۔ وٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹرپر شہری اس قسم کے پیغامات عام وصول کرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!