طوفانی بارشیں:غریب شخص کا مویشیوں کا باڑہ زمین بوس: سولہ بکریاں اوربکرے ہلاک۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)پولیس چوکی کوٹھیالہ کی حدود باغدرہ میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی غریب شخص کی موشیوں کی بانڈی زمین بوس ہوگئی جس سے غریب شخص کی 16 بکریاں اور بکرے ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئیں اطلاع ملتے ہی چوکی کوٹھیالہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے غریب شخص کی ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مالی امداد کی اپیل۔ذرائع کے گزشتہ رات کی طوفانی بارش کے نتیجے میں چوکی کوٹھیالہ کی حدود باغدرہ میں معزور غریب شخص محمد یوسف کی مویشیوں کی بانڈی زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں غریب شخص کی 16بکریاں اور بکرے ہلاک ہوگئے جس سے غریب شخص کا بھاری مالی نقصان ہوگیا واقع کی اطلاع ملتے ہیں پولیس چوکی کے اہلکار آئی ایچ سی سبیل جدون بمعہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور حالات و واقعات کا جائزہ لیا مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت غریب شخص کی ہلاک شدہ بکریاں اور بکرے دبے یوئے ملبے سے نکالے متاثرہ شخص نیوائس آف ھزارہ سے گفتگو میں بتایا کہ میرا ذریعہ معاش یہ پالتو بکریاں اور بکرے ہی تھے جنہیں فروخت کے اپنے گھر کی کفالت کرتا تھا میں ایک ہاتھ سے معزور ہوں اور کوئی کام کرنے کے قابل بھی نہیں ہوں میری ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے اپیل ھے کہ میری مالی امداد کی جائے تاکہ دوبارہ سے مال مویشی خرید اپنے ذریعہ روزگار کا دوبارہ فحال کرسکوں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!