پولیس کا جوئے کی محفل پرچھاپہ: چارجواری داؤ پر لگی رقم اور آلات قمار بازی سمیت گرفتار۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)چوکی شاہ مقصود پولیس کی جواء کی محفل پر کامیاب کاروائی، چارجواری گرفتار مقدمہ درج۔مجموعی طور پر داؤ پر لگی رقم مبلغ 34600 روپے اور 2 جوڑی تاش برآمد۔تھانہ سرائے صالح چوکی شاہ مقصود انچارج طارق سلیم کو دوران گشت اپنے ذرائع سے معلومات ہوئی کہ چند اشخاص نے اراضی نزد ڈھاکہ رکھ لالو ڈھیری دہیہ چھچھ میں جواء کی محفل سجا رکھی ہے۔ اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ڈی ایس سرکل ہیڈکواٹر فدا محمد اور ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی کی نگرانی میں ہمراہ دیگر نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے 04 جواری جو کہ تاشوں پر جواء کھیلنے میں مصروف تھے کو قابو کیا۔ دریافت پر انہوں نے اپنے نام بدر زمان ولد شیر احمد سکنہ کھولیاں، اشتیاق ولد عبدالحمید اور محمد آصف ولد محمد اسلم ساکنان سکندر پور اور منیر ولد محمد نواز سکنہ چاندنی چوک کھلابٹ بتلایا کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم مبلغ 34 ہزار 600 روپے اور 02 عدد جوڑی تاش قبضہ پولیس کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف 5GO کے تحت تھانہ سرائے صالح میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!