چھوٹے دوکانداروں پر فکسڈ ٹیکس: سروے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔

آئی ایم ایف کے مطالبے پر ایف بی آر نے صوبائی دفاتر کو ٹاسک حوالے کر دیا۔
ہول سیلرز کا سروے بھی ہوگا پرچون فروشوں پر ٹیکس اطلاق یکم جنوری 2024 ء سے ہوگا، اوسطاً آمدنی کو دیکھا جائے گا۔
پشاور(وائس آف ہزارہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پشاور سمیت خیبر پختونخوا اور ملک بھر میں ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے اعداد وشمار جمع کرنے کیلئے صوبائی دفاتر کو ہدایات جاری کر دی ہیں، یکم جنوری 2024 ء سے پر چون فروشوں، ہول سیلرز پر ٹیکس عائد کیا جائیگا یہ ٹیکس اضلاع کی سطح پر وصول کیا جائے گا، ذرائع نے بتایا ہے کہ ہول سیلرز، پر چون فروشوں کو علیحدہ علیحدہ کیٹگری میں شامل کیا جائے گا ٹیکس کا تعین ان کے کاروبار کے مقام، ان کے کرایہ کے اخراجات اور اوسطاً آمدنی کو سامنے رکھتے ہوئے نافذ العمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!