ڈی آئی جی ہزارہ نے ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے سٹیزن ٹریفک لیزان کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔

ایبٹ آباد: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایات پر ہزارہ کے آٹھوں اضلاع میں ٹریفک مسائل کو حل کرنے، مسافروں و سیاحوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی، منی اڈوں اور تجاوزات کے خاتمہ اور شہر کے اندر پارکنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے سیٹیزن ٹریفک لیزان کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ہزارہ بھر میں 08سیٹیزن ٹریفک لیزان کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے جن میں 110ممبران شامل ہیں۔ ممبران میں ٹریڈرز، صحافی، وکلاء، پروفیسر واساتذہ، خواتین و سول سوسائٹی کے لوگوں کو شامل کیا گیا ہے۔

ڈی پی اوز سیٹیزن ٹریفک لیزان کمیٹیوں کیساتھ میٹنگز کا انعقاد کرکے ٹریفک کے حوالے سے درپیش مسائل زیر غور لاتے ہوئے انکی جانب سے پیش کی جانیوالی تجاویزپر مشاورت کے بعد عملدرآمد کروایا جائے گا، کمیٹیوں کے ممبران ٹریفک قوانین و ٹریفک پلان آگاہی مہم کے حوالے سے سکول، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹرانسپورٹ یونین، ٹریڈز و دیگر اہم پبلک مقامات پر سیمینار و تقاریب کا انعقاد کریں گے تاکہ لوگ ٹریفک قوانین و ٹریفک پلان سے آگاہ ہوتے ہوئے انکی پاسداری کو یقینی بنائیں۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ ٹریفک لیزان کمیٹیوں کے قیام سے عوام کو ٹریفک کی روانی اور ٹریفک کے مسائل کے حل میں بہتری دیکھنے کو نظر آئے گی اور یہ اسی صورت ممکن ہے کہ عوام خود بھی پولیس کے اس اقدام کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں اور کمیٹی کے ممبران کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ ہزارہ بھر کے ٹریفک مسائل کو خوش اصلوبی سے حل کر کے مسافروں اور سیاحوں کو سہولت دی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!