نجی ہسپتالوں کی دونمبریاں: صحت کارڈ پر مفت علاج کیلئے مریض کی تصویر کی شرط عائد۔

نجی ہسپتالوں کی جانب سے فرضی مریضوں کے شناختی کارڈ پر کروڑوں روپے کے کلیم جمع کئے جانے کا انکشاف۔
صحت کارڈ کا ؤنٹر پر ویب کیمرہ نصب ہوگا۔، ہسپتالوں کو ہدایات جاری، موبائل کیمرے سے تصویر لینے کی ممانعت۔
مریضوں کا ڈیسک پر آنالازمی تصویر اور کوائف آن لائن سٹیٹ لائف کے پاس جائینگے 25 اپریل سے نیا نظام نافذ۔
پشاور(وائس آف ہزارہ) صحت کارڈ پر علاج کی سہولت کے لئے صحت کارڈ کا ؤنٹر پر مریض کی تصویر کی شرط عائد کر دی گئی سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کی جانب سے تمام چینل ہسپتالوں اور زونل منیجروں کو جاری کئے گئے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ صحت کارڈ پر علاج کی شرائط سخت کرنے اور سہولت لینے میں شفافیت لانے کے لئے ہدایت کی جاتی ہے کہ جو بھی مریض صحت کارڈ پر مفت علاج کا خواہاں ہو اس کا کاؤنٹر پر آنا اور کمپیوٹر کے ساتھ نصب ویب کیمرے کے ذریعے تصویر لینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صحت کارڈ ڈیسک پر فوری ویب کیمرے کا انتظام کریں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ مریض کی تصویر موبائل کیمرے سے نہیں لی جائے گئی ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ویب کیمرے کی تصویر کے بغیر کسی مریض کو داخلہ نہیں دیا جائے گا ذرائع کے مطابق صحت کارد پینل میں شامل نجی ہسپتالوں نے فرضی مریضوں کے شناختی کارڈ استعمال کر کے کروڑوں کے بل کلیم کئے ہیں جس کے تدارک کے لئے تصویر کی شرط عائد کی گئی ہے۔ سٹیٹ لائف کے مطابق یہ نیا نظام 25 اپریل سے لاگو ہوگا جس کے بعد کسی مریض کا علاج بغیر تصویر کے نہیں ہوگا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!