ہوائی فائرنگ:سہاگ کورات دولہاباپ سمیت حوالات پہنچ گیا۔

ایبٹ آباد:ایس ایچ او ڈونگاگلی کی کاروائی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر دولہا اور اس کا باپ گرفتار۔گھانہ ڈونگا گلی منتقل مقدمہ درج۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ھزارہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد کے احکامات کی روشنی میں شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف ایس ایچ او علی خان کی ہمراہ آئی ایچ سی منیر احمد اور نفری کے تھانہ ڈونگا گلی کی حدود تاجوال میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے باپ بیٹا دھر لیا.

ایس ایچ او ڈونگا گلی کو اطلاع ملی کے شادی کی تقریب میں ہیوی ساؤنڈ کے ساتھ شدید ہوائی فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے جس پر تھانہ ڈونگا گلی پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم طاہر ولد ارشد ساکنہ تاجوال کو گرفتار کرکے تھانہ ڈونگا گلی میں فائرنگ ایکٹ اور اور امتناع اسپیکر ایکٹ کے مقدمہ درج کرکے ملزم باپ بیٹے کو پابند سلاسل کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!