این اے سترہ ایبٹ آباد سے مزید چار امیدوار میدان میں کود پڑے۔

سابق ایم این اے علی خان جدون اور مشتاق احمد غنی کے بھائی الیاس غنی نے بھی وکلاء کے ہمراہ کا غذات نامزدگی جمع کرادیئے۔
سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق تخنی، ڈاکٹر اظہر جدون مسلم لیگ ن کے امیدہ مہابت اعوان کے فرزندمحمدعلی اور فرزانہ مشتاق کے کاغذات جمع۔
ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) الیکشن کی آمد آمد، حلقہ این اے سترہ سے چار مزید امیدواروں نے کا غذات نامزدگی جمع کروادی، سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی، سابق ایم این اے ڈاکٹر اظہر جدون مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ملک محبت اعوان کے فرند محمد علی ملک اور پیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کی مسر فرزانہ مشتاق نے بھی قومی اسمبلی کی سیٹ پر کاغذات جمع کروا دیئے، اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز پیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی اور انکی مسز نے پی کے 45 کے ساتھ ساتھ حلقہ این سترہ سے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادی اس کے ساتھ ساتھ سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر جدون اور مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ملک محبت اعوان کے فرزند محمد علی ملک نے بھی قومی اسمبلی کی سیٹ حلقہ این اے سترہ میں کاغذات نامزدگی کروادیئے پیکر صوبائی اسمبلی کے کاغزات نامزدگی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کے کاغذات الیاس غنی نے وکلاء برادی کے ہمراہ جمع کروائے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد میں آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے تحریک انصاف کے پیکر مشتاق احمد غنی سابقہ ایم این اے علی خان جدون، سابق ایم پی اے الحاج قلندر خان لودھی کے کا غذات جمع کرا دیئے گئے ایبٹ آباد میں آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز سپیکر مشتاق احمد غنی کے بھائی الیاس غنی نے وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 45 سے مشتاق احمد غنی جبکہ این اے 17 سے ان کی اہلیہ فرزانہ مشتاق کے کاغذات جمع کرائے جبکہ سابق ایم این اے علی خان جدون کی طرف سے عادل خان جدون اور سابق ایم پی اے الحاج قلندر خان لودھی کی طرف سے ان کے بھتیجوں نعیم لودھی اور بلال لودھی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!