سٹی میئر الیکشن: سردار شجاع نبی اور سردار شیربہادر کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع۔ اس الیکشن میں کامیابی کا فیصلہ گلیات نہیں رش کا ووٹ کریگا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سٹی میئر الیکشن: سردار شجاع نبی اور سردار شیربہادر کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع۔ مسلم لیگی امیدوار کی کامیابی کے امکانات معدوم۔ ذرائع کے مطابق آمدہ بلدیاتی انتخابات کیلئے آزادامیدوارسردار شیربہادر اورپی ٹی آئی کے نامزد امیدوار سردار شجاع نبی نے اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ سابق ایم پی اے سردار ادریس نے سردار شیربہادر کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انکے الیکشن آفس کا بھی افتتاح کردیاہے۔ تاہم سینٹ کے الیکشن میں پانچ کروڑ روپے رشوت کی وصولی کے الزامات کے بعد سردار ادریس نے قرآن مجید پر حلف دیاکہ انہوں نے سینٹ کے الیکشن میں کوئی رشوت نہیں لی۔ تاہم اس کے بعد ان کی پیسوں کی وصولی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ جس کی وجہ سے سردار محمد ادریس کو عوام میں اچھی نگاہ سے نہیں دیکھا جا رہاہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ایبٹ آباد کی تمام اعلیٰ قیادت نے سردار شجاع نبی کی کامیابی کیلئے ایڑی چوٹی کازور لگانا شروع کردیاہے۔ گلیات سرکل میں علی اصغرخان، ایم پی اے نذیر عباسی سمیت اہم شخصیات سردار شجاع نبی کی کامیابی کیلئے سرگرم عمل ہوگئی ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق آمدہ بلدیاتی الیکشن میں اصل ون ٹو ون مقابلہ سردار شجاع نبی اور سردار شیربہادر کے مابین ہوگا۔ اور اس مرتبہ سٹی میئر کے الیکشن کا فیصلہ گلیات نہیں بلکہ علاقہ رش کا ووٹ کرے گا اور علاقہ رش میں پی ٹی آئی کے قائدین ایم این اے علی خان جدون، سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی کا مضبوط جنبہ اور ووٹ بنک موجودہے۔ جو سردار شجاع نبی کی کامیابی کیلئے کلیدی کردارادا کرے گا۔

جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار و سابق ایم پی اے سردار شمعون یار خان کیلئے سخت مشکلات ہیں۔ پانامہ لیکس اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ووٹ بنک انتہائی خراب ہو چکا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پورے صوبے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کو صرف تین سیٹیں مل سکیں۔ سردار شمعون یارخان اپنی آبائی یونین کونسل پلک وغیرہ میں لیڈ کیساتھ جیت جائینگے۔ تاہم انہیں گلیات سرکل کی دیگر یونین کونسلوں اورعلاقہ رش میں سخت مشکلات درپیش ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!