ملک میں گدھوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ۔

گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ جبکہ دیگر مویشیوں کی تعداد میں 21 لاکھ کا اضافہ ہوا۔
رواں سال گدھے 58لاکھ ہوگئے دیگر مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 55 لاکھ ہوگئی۔
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) رواں مالی سال کا اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں پھر 1 لاکھ ریکارڈ کا اضافہ ہوا، گزشتہ سال گدھوں کی کل تعداد 57 لاکھ تھی، رواں مالی سال میں گدھوں کی تعداد بڑھ کر 58 لاکھ ہوگئی، ایک سال کے دوران مویشیوں کی تعداد میں بھی 21 لاکھ کا اضافہ ہوا، مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 34 لاکھ سے بڑھ 5 کروڑ 55 لاکھ ہوگئی، ایک سال کے دوران بھینسوں کی تعداد 13 لاکھ کا اضافہ ہوا، بھیڑوں کی افزائش میں ایک سال میں 4 لاکھ کا اضافہ ہوا، اونٹوں خچروں اور گھوڑوں کی تعداد میں رواں مالی سال بھی اضافہ نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!