تحریک انصاف کے رہنما ء علی اصغر خان سابق ضلع ناظم کرنل(ر) بشیر،ملک صفدر اعوان بھی عاطف خان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تحصیل چیئرمین حویلیاں عاطف منصف خان کی پی ٹی آئی میں شمولیت آئی ایس ایف، انصاف ٹائیگر اور کارکنوں کی طرف سے بلے بلے عاطف منصف خان کے شانہ بشانہ چلنے کا اعلان تحصیل چیئرمین کی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔تحریک انصاف کے رہنما ء علی اصغر خان سابق ضلع ناظم کرنل(ر) بشیر،ملک صفدر اعوان بھی عاطف خان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے۔ اس موقع پر وفود سے بات چیت کرتے ہوئے عاطف منصف خان نے کہا کہ میں پہلے بھی تحریک انصاف میں تھا تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ہریوپر سے ضلع ممبر منتخب ہوا تحصیل چیئرمین حویلیاں کے الیکشن میں عوام نے مجھے جو آزاد حیثیت سے بھاری اکثریت سے کامیابی دلوائی ترقیاتی کاموں کے ذریعے احسان کا بدلہ چکانے کی کوشش کروں گا انہوں نے کہاکہ آئی ایس ایف،انصاف ٹائیگرز بلدیاتی ممبران میرا دست وبازو ہیں تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان عوام کے مفاد میں کیا ہے عمران خان نڈر،بے باک اور کھرے لیڈر ہیں جو ملک بچانے کیلئے سڑکوں پر نکلے ہیں اور عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ان کے ہمراہ ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کا بیانیہ درست ہے اور ملک کو موجودہ بحرانوں سے عمران خان ہی نکال سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ حقیقی آزادی مارچ میں ہزارہ سے بڑا قافلہ روانہ ہوگا اور حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے عاطف منصف کان نے کہاکہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے دوچار ہے ہمیں ملکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا اس موقع پر آئی ایس ایف، انصاف ٹائیگر کے عہدیداران،بلدیاتی ممبران شاہنواز خان، علی اصغر،اشرف قریشی، مجاہد منصف اعوان ودیگر نے تحصیل چیئرمین حویلیاں کو یقین دھانی کرائی کہ وہ انکے شانہ بشانہ چلیں گے اور نہ صرف تحصیل حویلیاں بلکہ پورے ضلع میں پارٹی کو فعال اور مضبوط کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کرینگے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!