کنگ عبداللہ کے ایم ایس ڈاکٹر شہزاد خان کیخلاف انتقامی کاروائی۔پیرا میڈیکل ایسوسی نے ہزارہ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

بٹگرام(وائس آف ہزارہ)مانسہرہ کنگ عبداللہ کے ایم ایس ڈاکٹر شہزاد خان کیخلاف انتقامی کاروائی پیرا میڈیکل ایسوسی نے ہزارہ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا، ٹی ایم او نے مانسہرہ نے انتقامی بنیادوں پر ایم ایس کیخلاف غلط مقدمہ درج کیا، صوبائی حکومت ٹی ایم اے مانسہرہ کیخلاف کاروائی عمل میں لائے بصورت دیگر نہ ختم ہونے والے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کردینگے، ٹی ایم او اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ ڈاکٹر شہزاد علی خان اکیلا ہے انکی پشت پر صوبہ بھر کے ڈاکٹرز اور ہیلتھ ملازمین کھڑے ہیں ضرورت پڑنے پر اینٹ سے اینٹ بجا دینگے۔

فیض الرحمن شمس الرحمن کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق صدر پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن ڈی ایچ او بٹگرام فیض الرحمن اور صدر ڈی ایچ کیو بٹگرام شمس الرحمن نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مانسہرہ کنگ عبداللہ کے ایم ایس ڈاکٹر شہزاد علی خان کیخلاف ٹی ایم اے کی انتقامی کاروائی افسوس ناک ہے صوبائی حکومت فی الفور ٹی ایم او مانسہرہ کو معطل کرکے انکے خلاف انکوائری کرے بصورت دیگر ڈویژنل سطح پر احتجاج ریکارڈ کرینگے انھوں نے کہا کہ مانسہرہ میں ٹی ایم اے نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے ایم ایس کنگ عبداللہ ڈاکٹر شہزاد علی خان کیخلاف بوگس ایف آئی آر درج کرائی ہے جبکہ بار بار اپنے بیانات میں کنگ عبداللہ کا نام شامل کررہے ہیں جو کہ انتہائی قابل افسوس بات ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر شہزاد علی خان مانسہرہ کے 22 لاکھ عوام کے مسیحا ہیں اور انکی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، انھوں نے مزید کہا کہ بٹگرام ڈی ایچ کیو کے پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر ٹی ایم اے کے ملوث اہلکاروں سمیت ٹی ایم او مانسہرہ کو معطل کرتے ہوئے انکے خلاف انکوائری کریں بصورت دیگر ہم ڈویژنل سطح پر احتجاجی مظاہرے ریکارڈ کرینگے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے،ڈی پی او مانسہرہ نے قوائد و ضوابط کو قدموں تلے روند کر 19 گریڈ کے سینئر آفیسر کیخلاف کس ضابطے کے تحت ایف آئی آر درج کرانے دیا، اس سے صاف ظاہر ہے کہ ڈی پی او کسی کی خوشنودی کیلئے ڈاکٹر شہزاد جیسے ایماندار اور فرض شناس آفیسر کو انتقام کا نشانہ بنارہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!