تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجزایبٹ آباد نے ایبٹ آباد بورڈ اورایٹا میں ٹاپ کرنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔

ایبٹ آباد:تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجزایبٹ آباد نے ایبٹ آباد بورڈ اورایٹا میں ٹاپ کرنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔تعمیر وطن کی طالبہ اریبہ اختر نے ایٹا انجینئرنگ میں 577نمبر حاصل کرکے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔اریبہ اختر نے انٹرمیڈیٹ نتائج میں بھی ایبٹ آباد بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز ایبٹ آباد کے ترجمان کے مطابق ایٹا انجینئرنگ2019میں تعمیر وطن کے تین طلبہ آمنہ خان،انیس الرحمن اورمحمد حسیب نے صوبہ بھر میں دوسری،چوتھی اورآٹھویں پوزیشن حاصل کی۔ایبٹ آباد بورڈ کے2019ء کے میٹرک نتائج میں تعمیر وطن کی طالبہ فاطمہ شکیل نے ایبٹ آباد بورڈ ٹاپ کیا۔انٹرمیڈیٹ 2019کے نتائج میں تعمیر وطن کے 6طلباء وطالبات نے پہلی تین پوزیشنوں پر قبضہ جمایا۔

ان طلبہ وطالبات میں انیس الرحمن،آمنہ خان،احسان خالد،محمد ارباز محمد حسیب اورندارفیق شامل ہیں۔ایبٹ آبا دبورڈ انٹرمیڈیٹ2020کے نتائج میں تعمیر وطن کے 5 وطالبات پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔2020ء کے نتائج میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں مومنہ زیب،اقراء شکیل،اریبہ اختر،رباب صغیر اورامیہ جدون شامل ہیں۔ایبٹ آباد بورڈ کے میٹرک2020کے نتائج میں تعمیر وطن کی چار طالبات نے پہلی تین پوزیشنیں حاصل کیں۔ان طالبات میں انوبیہ جیاد،اقراء میر،نمرہ خان اورایمن عارف شامل ہیں۔واضح رہے کہ ایٹا امتحان میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ اریبہ اختر نے ایف ایس سی پری انجینئرنگ گروپ میں 1001نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ میں پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والے تعمیر وطن کے طلباء وطالبات ایٹا کے امتحان میں بھی صوبہ بھرمیں پوزیشنیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ایٹا امتحان اورایبٹ آباد بورڈ میں گزشتہ تین سالوں سے پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے کے حوالہ سے تعمیر وطن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ملک محسن سعید اورایڈمنسٹریٹر کم پرنسپل ملک احسن سعید نے کہا کہ تعمیر وطن انتظامیہ کی روز اول سے کوشش رہی ہے کہ ادارہ میں زیرتعلیم طلباء وطالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ان کی تربیت میں بھی کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔قابل،تجربہ کار اورمحنتی اساتذہ کی شبانہ روز کاوشوں کی بدولت تعمیر وطن مستقل کے معماروں کی تعلیم وتربیت کیلئے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!