چلاس بس پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے فوجیوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق چھبیس زخمی۔

بس غذر سے راولپنڈی آرہی تھی، ہڈور کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جاں بحق افراد میں دو فوجی بھی شامل۔
فائرنگ سے بس میں آگ بھڑک اٹھی، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک
چلاس(وائس آف ہزارہ)گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں نامعلوم مسلح افراد کی بس پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور26 زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر دیا مرکیپٹن ریٹائر ڈ عارف احمد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ ہفتہ کی شام ساڑھے چھ بجے پیش آیا جب نا معلوم مسلح افراد نے نجی کمپنی کے۔ ٹوموورز کی بس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جن میں پاک فوج کے دو جوان بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں سے پانچ کی لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے۔جبکہ تین کی شناخت ہونا باقی ہے فائرنگ بس میں آگ بھی بھڑک اٹھی نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ مزید اموات کا بھی خدشہ ہے۔ گلگت بلتستان میں واقعہ قصبہ چلاس سے متصل علاقہ ہڈور کے قریب شاہراہ قراقرم سے گزرنے والی بس پر فائرنگ کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ امدادی ادارے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب خواتین اوربچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے زخمیوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس پہنچا دیا گیا ہے، فائرنگ کی شکار مسافر بس ضلع غذر کے مسافروں کو لے کر راولپنڈی آرہی تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!