محکمہ صحت ایبٹ آباد کے افسران سیرسپاٹوں اور کمیشن خوری میں مصروف: بی ایچ یوز میں ادویات ناپید۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ صحت کے افسران سیرسپاٹوں اور کمیشن خوری میں مصروف: بی ایچ یو رجوعیہ میں عوام دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ادویات ناپید سرکاری طور پر آنے والی ادویات عوام کی پہنچ سے دور۔ ایبٹ آباد کی تمام بی ایچ یوز میں سرکاری ادویات کاغذوں میں تو فراہم کردی جاتی ہیں۔ لیکن عملی طور پر کسی بھی بی ایچ یو میں ڈسپرین کی گولی اور سرنج تک میسر نہیں ہے۔ محکمہ صحت میں سفارشی افسران کی تعیناتی کی وجہ سے دور دراز کے علاقوں کی عوام سے صحت کی سہولیات بھی چھین لی گئی ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق بی ایچ یو رجوعیہ میں برائے نام الٹراساؤنڈ مشین رکھی ہوئی ہے۔جس کی کوئی رپورٹ نہیں ملتی اورغریب عوام کو کندچھری سے ذبح کرکے مال بنانے میں مصروف ہیں۔مقامی لوگوں نے صوبائی وزیر صحت اور کمشنرہزارہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایبٹ آباد کی بی ایچ یوزکا دورہ کریں اور ادویات کی عدم فراہمی پرمحکمہ صحت کے افسران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!