بھوگڑمنگ کی مصروف ترین شاہراہ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی۔

مانسہرہ (وائس آف ہزارہ)بھوگڑمنگ کی مصروف ترین شاہراہ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی روائتی عدم توجہی کے نتیجے میں عوام کا پارہ دن بہ دن ہائی ہوتا جا رہا ہے۔ایشین ڈویلپمنٹ کے تعاون سے تعمیر ہونیوالی 26 کلومیٹر شاہراہ جو کہ باون کروڑ کی خطیر لاگت سے تعمیر ہوئی تھی اور اسے راجہ عدالت اینڈ کو نے تعمیری بنیادوں پر مقررہ معیاد کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچا کر علاقہ کے مکینوں کے دل جیت لئے تھے۔

تاہم محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی تحویل میں آتے ہی سڑک کی حالت زار ہر گزرتے دن کیساتھ بگڑتی گئی اور اب اہم ترین شاہراہ کسی جنگ زدہ علاقے کا منظر پیش کرتی ہے۔وادی کے مکینوں نے ڈاکٹر قاسم جدون کی شبانہ روز کاوشوں کی تعریف کرتے ہوے کہا ہیکہ خواب غفلت میں سوے ہوئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے متعلقہ حکام کو جگانے میں وہ اپنا کردار ادا کریں اور اہلیان علاقہ کی سفری مشکلات کے ازالے کو یقینی بنائیں۔مشترکہ بیان میں کہا گیا ہیکہ ڈاکٹر قاسم جدون خود اہم ترین شاہراہ کا جائزہ لیں اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے حکام کو سڑک کی مرہم پٹی کا پابند بنائیں۔اسی طرح محکمہ کی چشم پوشی اور نااہلی کیوجہ سے جگہ جگہ شاہراہ کے اطراف پھینکے گئے۔ تعمیراتی میٹریل کیوجہ سے اب تک متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں لیکن اسکے باوجود محکمہ کی طرف سے ابھی تک کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔وادی کی اہم ترین شاہراہ سے محکمہ کی لاتعلقی پر علاقہ بھر کے مکینوں میں سی اینڈ ڈبلیو مانسہرہ کے کمیشن خور افسران کے خلاف غم وغصے کی شدید لہر پائی جاتی ہے۔اور عوامی پارہ دن بہ دن ہائی ہوتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!