بارہ سالہ ذہنی معذوربچے سے زیادتی کرنیوالا بدبخت طیب گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)شیروان پولیس کی کاروائی 12 سالہ ذہنی معذور بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایاکہ تھانہ شیروان کی حدود کنگر پائیں میں عابد ولد سلطان کے 12 سالہ ذہنی معذور بیٹے کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم طیب ولد یونس سکنہ کنگر پائیں کو ایس ایچ او شیروان عبدالغفور قریشی نے ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف تھانہ شیروان میں بحوالہ مقدمہ نمبر 277مورخہ 31/05/2021 جرم 377PPC/53CPA درج رجسٹرڈ کر لیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!