طویل اورخطرناک آپریشن کے بعد ڈولی لفٹ میں پھنسی خواتین سمیت سات افرادکو باحفاظت نکال لیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)طویل اورخطرناک آپریشن کے بعد ڈولی لفٹ میں پھنسی خواتین سمیت سات افرادکو باحفاظت نکال لیاگیا۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کی تحصیل لورہ کے گاؤں نگری مچھنہ میں ہزارہ کی بلند ترین ڈولی لفٹ کے ذریعے لوگ سفر کرتے ہیں۔ سینکڑوں فٹ بلند اس ڈولی لفٹ میں بیٹھنے کے بعد انسان یہ محسوس کرتاہے کہ جیسے ہیلی کاپٹرپر بلند ترین پرواز ہورہی ہو۔ ہفتہ کے روزسیکڑوں فٹ بلند ی پرمسافروں کو لے جاتے ہوئے اس لفٹ کا رسہ پھنس گیا۔ جس کی وجہ سے یہ لفٹ ہوا میں معلق ہوگئی اور اس میں سوارچارخواتین، دو مرد اورانکے ساتھ ایک بچہ بھی لفٹ میں پھنس گئے۔ مقامی لوگوں نے اس ڈولی لفٹ میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔

جس پر ایبٹ آباد سے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیمیں روانہ ہوئیں۔ جنہوں نے طویل اورخطرناک آپریشن کے بعداس لفٹ میں پھنسے تمام افراد کو باحفاظت نکال لیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!