محرم کے جلوسوں میں کورونا ایس اوپیز کی دھجیاں بکھیردی گئیں۔ لاک ڈاؤن کا شکار ہونیوالے تاجر سراپا احتجاج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)دسویں محرم الحرام کے جلوس میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیردی گئیں۔کورونا وائرس کی آر میں ہفتہ میں دو دن لاک ڈاون کا شکار ہونے والے ہونے تاجر سراپا احتجاج،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں بھی کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے بتاہی مچا دی آئے روز کورونا سے ہلاکتوں میں اضافے اور ہسپتالوں میں مریضوں کا رش کے باعث صوبائی حکومت کی جانب سے ہفتہ میں دو دن کاروبار پر لاک ڈاون اور شہریوں میں سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے کا نوٹیفکشن جاری کر دیا گیا تھا مگر افسوس کے ماہ محرم الحرام میں گزشتہ روز دسویں محرم کو ہونے والے ماتمی جلوس کورونا وائرس کی حکومتی ایس او پیز کو زہراین کی جانب سے ہوا میں اڑا دیا گیا جلوس میں نہ تو سماجی فاصلہ برقرار رکھا گیا اور نہ ہی ماسک کا استعمال کیا گیا اور تو اور سکیورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں نے بھی ماسک تک نہ پہنا جس سے خدشہ کیا جا رہا ہے کہ شہر بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر پھیل سکتی بھیانک اثرات پیدا ہو سکتے ہیں اس حوالے سے شہری اور تاجر برادری سراپا احتجاج ہے اس حوالے تاجر برادری کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کورونا کی آڑ میں ہمارے اوپر بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں جبکہ جلوس میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کروا گیا اگر اس جلوس سے شہر میں کورونا وائرس پھیلا تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا ضلعی انتظامیہ شہر میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر دوہرا معیار بند کرے تاکہ کورونا وائرس پر قابو پایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!