سیکورٹی اداروں کیخلاف غلط بیان بازی:مفتی کفایت اللہ کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت گرفتارکرکے ایبٹ آباد منتقل کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سکیورٹی اداروں کے خلاف غلط بیان بازی کیس میں گرفتار ملزم جے یو آئی ف کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات درج ہونے کے بعد ملزم کفایت اللہ کو ہرپیور جیل سے سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کر لیا۔جہاں عدالت نے پانچ روزہ ریمانڈ پر سی ٹی کے حوالے کر دیا گیا،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ چند ماہ قبل جے یو آئی ف کے رہنماء مفتی کفایت اللہ نے ایک نجی پروگرام میں ملک کے سکیورٹی اداروں کے خلاف غلط بیان بازی کرتے ہوئے سکیورٹی اداروں کو برُا بھلا کہا جس پر سکیورٹی اداروں کی عزت نفس مجروع ہونے پر مفتی کفایت اللہ کے خلاف تھانہ بفہ میں مقدمہ درج کر کے ملزم مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کیا گیا جس اسی دوران عدالت نے مفتی کفایت اللہ کو ہرپیور جیل بھیج دیا گیا۔

جس پر درج شدہ ایف آئی آر میں انسداددہشتگردی کے دفعات 6/7 11F (3)(2) درج ہونے ہونے کے بعد سی ٹی ڈی پولیس نے مفتی کفایت اللہ کو ہری پور جیل سے گرفتار کرلیا جس سے گزشتہ روز دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے ملزم مفتی کفایت اللہ کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کردیا اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے جس سے اہم انکشافات متوقع ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!