قلندر خان لودھی اورعلی خان جدون کی کوششیں: پنڈکرگو تاجرل روڈتکمیل کے آخری مراحل میں۔

تناول(جہانگیر شاہ) صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی اورایم این اے علی خان جدون کی خصوصی دلچسپی وقت کی اہم ضرورت پنڈکرگوخان تا جرل روڈ تکمیل کے آخری مراحل میں بلیک ٹاپ کو کام شروع روڈ کے لیئے فنڈز فراہم کرنے پر پی ٹی آئی کی منتخب قیادت کا اہلیان جرل کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں سابق ناظم جرل علی حیدر تنولی۔

ذرائع کے مطابق پنڈکرگوخان تاجرل روڈ جوکہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے جرل روڈ جوکہ پنڈکرگوخان سے شروع ہوکر براستہ رکڑاں کھولیالہ جبی جرل ککوتری سے ہوکر سے سیدھا ہریپور کو لنک کرتا ہے اس روڈ کی اہمیت یوسی پنڈکرگو خان اور شیروان کو سفر کرنے والوں کے لیئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے چونکہ ہریپور سے سے پنڈکرگوخان اور شیروان کے لیئے سفر کرنے والوں کو ایبٹ آباد کی سائیڈ سے جو طویل اورکٹھن سفر کرنا پڑھتا ہے اور سفری اخراجات بھی دو گنا زیادہ ادا کرنے پڑھتے ہیں اس سے بھی عوام جان چھوٹ جائے گی۔

اس منصوبے کے لیئے سابق ناظم جرل علی حیدر تنولی کی کاوش کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے جہنوں نے دن رات ایک کرکے اس منصوبے کو منظور کروایایہ روڈ عصر حاضر کی اہم ضرورت تصور کیا جاتا ہے صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی اور ایم این اے علی خان جدون نے اہلیان جرل اور ملحقہ علاقوں کی عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس روڈ کے لیئے فنڈ منظور کیئے جس پر کام تقریبا آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے روڈ سے آج سے بلیک ٹاپ ہونا بھی شروع ہوگیا ہے جس پر میں اہلیان جرل اور ملحقہ آبادیات کی طرف سے صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی اور ایم این اے علی خان جدون کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ دونوں وزرا آئندہ بھی اسی طرح عوامی مسائل حل کریں گے جس سے مسائل اور مشکلات میں مزید کمی آئے گی میں اور میری ٹیم آئندہ بھی پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!