ہزارہ بھر کے انسپکٹرز قائمقام ڈی ایس پی کے عہدوں پر تعینات۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے پولیس میں بڑے پیمانے پربتاؤ لے کر دیئے۔ محکمہ پولیس میں آؤٹ آف ٹرن پروموشن کے حوالے سے عملدرآمد کے بعد ایبٹ آباد ہریپور مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان کے انسپکٹرز کی ترقی ہزارہ بھر کے انسپکٹرز قائمقام ڈی ایس پی کے عہدوں پر تعینات، قبل ازیں آؤٹ آف ٹرن ترقی پانیوالوں کی تنزلی کی گئی تھی۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) محکمہ پولیس میں آؤٹ آف ٹرن پروموشن کے حوالے عملد آمد کے بعد ڈی آئی جی ہزارہ نے پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا اعلامیہ جاری کر دیاڈی آئی جی ہزارہ نے ایبٹ آباد ہریپور مانسہرہ اور بنگر ام وکوہستان کے انسپکٹروں کو قائمقام ڈی ایس پی کے عہدے تعینات کر دیا انسپکٹر جنرل پولیس صوبہ خیبر پختو نخواہ کی ہدایات پر محکمہ پولیس میں آؤٹ آف ٹرن ترقی پانے والے پولیس افسران کی تنزلیاں کی گئی ہیں جس کے بعد تبادلوں کے دوسرے راؤنڈ میں جمعہ کے روز ڈی آئی جی ہزارہ نے ہزارہ کے مختلف اضلاع کے پولیس افسران کو ادھر ادھر تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس پی شعبہ تفتیش اپر کوہستان حبیب الرحمان کو قائمقام ڈی ایس پی حویلیاں، ڈی ایس پی حویلیاں انسپکٹر محمد ساد کو قائمقام ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ہریپور، انسپکٹر فدا محمد کو ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ہریپور سے قائمقام ڈی ایس پی جدباء تورغر، انسپکٹر افتخار احمد ڈی ایس پی ہریپور کو قائمقام ڈیالیس پی ہیڈ کواٹرا ایبٹ آباد، انسپکٹر محمد گلزار ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ایبٹ آباد کو قائمقام ڈی ایس پی بلگرام انسپکٹرمحمد حفیظ قائمقام ڈی ایس پی شنکیاری کو قائمقام ڈی ایس پی صدر ہریپور، انسپکٹر جہانزیب خان ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر بلگرام کو قائمقام ڈی ایس پی شنکیاری، انسپکٹر ساجد نواز کو قائمقام ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر جلگرام، انسپکٹر اورنگزیب ڈی ایس پی بلگرام کو قائمقام ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد، انسپکٹر محمد یوسف ڈی ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد کو قائمقام ڈی ایس پی شعبہ تفتیش ہر پور، اسپکٹر محمد ارشد کوٹریفک انسپکٹر سے قائمقام ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد، انسپکٹر محمد طاہر قا ئمقام ڈی ایس پی شعبہ تفتیش ہر پور کوقائمقام ڈی ایس پی غازی، انسپکٹ سجاد احد قائمقام ڈی ایس پی پٹن کو ہستان سے قائمقام ڈی ایس پی داسو کوہستان، انسپکٹرمحمد ارشد قائمقام ڈی ایس پی شعبہ تفتیش مانسہرہ سے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر مانسہرہ، اسپکٹر مدثر ضیاء ایس ایچ او بالا کوٹ کو قائمقام ڈی ایس پی بناء الائی بلگرام، انسپکٹرمحمدمنیر کو ہر بیپور سے قائمقام ڈی ایس پی شعبہ تفتیش بگرام، ایس ایچ او میر پور محمد عارف کو قائمقام ڈی ایس پی پٹن کو ہستان، اسپیکر صداقت نثار کو مانسہرہ سے قائمقام ڈی ایس پی کو ہستان تعینات کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!