کوروناوائرس: ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی اوپی ڈیز اورآپریشن تھیٹرزبند کردیئے گئے۔

ایبٹ آباد(محمد سلیم تنولی سے) کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس سے چھ دنوں میں 26 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں بڑھتی ہوئی اموات اور کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے کلینیکل ایگز یکیٹو بورڈ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا الیکٹیو سروسز اور اوپی ڈیز اورآپریشن تھیٹرزکو بندکرنے کا فیصلہ اوپی ڈیز کھلے رہنے سے عوام اور طبی عملے دونوں کو خطرہ ہے اس کی ساتھ ساتھ مریضوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احسن اورنگزیب نے او پی ڈیز سروسز کو یقینی بنانے کے لئے Triage سسٹم متعارف کرویا ہے۔ جس میں تمام تر ڈیپارٹمنٹس کے ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز SOPs کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹرائج سسٹم(TRIAGE) کے تحت مریضوں کو چیک کریں گئیایوب ٹیچنگ ہسپتال کے کرونا وائرس وارڈ اور ICU میں داخل مریضوں کی تعداد 98 تک جا پہنچی۔ ICU میں انتہائی تشویشناک حالت میں داخل مریضوں کی تعداد 15 ہے۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی اوپی ڈی اورآپریشن تھیٹرزبند کرنے پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد کی بجائے ڈاکٹروں کو نوازنے کیلئے کیاگیا ہے۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر نجی ہسپتالوں میں آپریشن کررہے ہیں اور اپنے نجی کلینک میں مریضوں کو چیک کررہے ہیں۔ وہاں کوئی کورونا نہیں ہے۔ یہ دوہرا معیار کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اگر ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے انتظامی افسران نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ان کو دفاتر سے نکال کر دم لینگے۔ کورونا وائرس کی آڑ میں ڈاکٹروں کے بنک بیلنس میں اضافے کے ایسے فیصلے کسی صورت ہمیں قابل قبول نہیں ہیں۔

کورونا وائرس سے چھ مریض جاں بحق۔ مرنیوالوں کی تعداد 26ہو گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایوب میڈیکل کمپلیکس میں کورونا کی تیسری لہر میں مریضوں کے اضافہ پر اوپی ڈی اورآپریشن تھیٹرزکو غیر معینہ مدت تک بند کر دیا گیا ہے، گزشتہ 48گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ 6مریض جاں بحق ہوئے،ہسپتال میں 99مریض زیر علاج ہیں جن میں 16کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،کورونا کے مریضوں کی دن بدن بڑھتی ہوئی تعداد پر گائنی وارڈ میں بھی آئسولیشن کے لئیپچاس بیڈ مختص کئے گئے کورونا کے مریضوں کے لئے مختص بیڈ کی تعداد 169تک پہنچ چکی ہے۔

اس حوالہ سے میڈیکل ڈائریکٹر ایوب میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر احسن اورنگزیب کا کہنا تھا کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے،ایوب میڈیکل کمپلیکس میں کورونا کے مریضوں کے لئے مختلف دوسرے وارڈز کو ائسولیشن وارڈ میں تبدیل کیا جارہا ہے، گائنی کے وارڈ میں پچاس بیڈ مختص کئے ہیں اور ضرورت کے مطابق اس کی تعداد کو دگنا کر سکتے ہیں،ڈاکٹر احسن اورنگزیب کا کہنا تھا کورونا کی تیسری لہر میں شدت کے باوجود احتیاطی تدابیر پر کوئی عمل نہیں ہورہا ہے،متاثر ہونے والوں کی اموات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے،اسی کے پیش نظر ایوب میڈیکل کمپلیکس میں اوپی ڈی کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ہجوم اگھٹا رکھنے سے محفوظ ہو سکیں،انہوں نے مریضوں سے اپیل کی ہے کہ معمولی نوعیت پر ہسپتال آنے سے گریز کریں، اور میل جول کم رکھیں احتیاطی تدابیر سماجی فاصلہ،فیس ماسک،سینی ٹائزر کا استعمال ضرور کریں،انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ شہری کورونا کی تیسری تیز لہر کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں جو بہت خطرناک ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!