ملکپورہ میں جائیداد تنازعہ پر دو فریقین میں گولیاں چل گئیں تین افراد شدید زخمی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ سٹی کی حدود ملکپورہ میں جائیداد تنازعہ پر دو فریقین میں گولیاں چل گئیں تین افراد شدید زخمی سٹی پولیس نے دونوں اطراف سے دو ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج لیے واقع کی تفتیش شروع کر دی،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ سٹی کی حدود ملکپورہ کے رہائشیوں ماجد،زبیر پسرانِ یعقوب قوم تنولی اور اسلم،بنارس،عمر ولد حکم داد کے درمیان جائیداد تنازغہ چل رہا تھا جس پر گزشتہ روز دونوں کے درمیان معمولی توں تکرار شروع ہو گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدد اختیار کر گئی اس دوران ایک گروپ نے دوسرے گروپ پر فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ جس کے نتیجے میں عمر ولد حکم داد شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی موقع پرپہنچ گئے اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے دونوں گروپوں سے دو ملزمان ماجد ولد یعقوب اور عمر ولد حکم داد کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا سٹی پولیس نے دونوں اطراد سے واقع کا مقدمہ زیرِ دفعہ 324,452 کے تحت مقدمہ درج کر کے واقع کی تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!