وینٹی لیٹرکی خرابی کی وجہ سے خاتون کی موت: ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا سیکورٹی آفیسر معطل۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)ایوب میڈیکل کمپلیکس میں وینٹی لیٹر خراب خاتون کی موت کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی اپنی غفلت چھپانے کیلئے ملبہ ہسپتال سیکورٹی پر ڈال دیا واقع کی میڈیا کوریج کا الزام سیکورٹی پر ڈال کر سیکورٹی آفیسر کو معطل کر دیا گیا ہے تین روز قبل ہسپتال میں کرونا آئی سی یو وارڈ میں مانسہرہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کی موت ہو گء تھی لواحقین کی جانب سے موت کو غفلت قرار دیا گیا کہ وینٹی لیٹر خراب ہونے سے موت ہوء اس دوران لواحقین نے شدید احتجاج کیا اور ہنگامہ آراء کی کوشش کی گئی۔

ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کے ساتھ اس دوران ہسپتال کی سیکورٹی نے مثبت کردار ادا کیا اور لواحقین کو صبر تحمل سے قابو کر کے ان کے جزبات ٹھنڈے کیئے اور بڑے تصادم سے بچا لیا لواحقین کی جانب سے میڈیا کو موقع پر بلوایا گیا میڈیا نے موقع پر پہنچ کر کوریج کی میڈیا کوریج کرنے پر ہسپتال انتظامیہ سیکورٹی پر برہم ہو گء اور سیکورٹی آفیسر کو معطل کر ڈالا دوسری جانب واقع کی انکوائری شروع کر دی گء ہے ہسپتال انتظامیہ اپنی غفلت چھپانے کیلئے اور سارے معاملے پر پردہ ڈالنے کی خاطر ملبہ دوسروں کے سر ڈال رہی ہے ہسپتال انتظامیہ اس واقع پر میڈیا کو کسی قسم کا موقف دینے کیلئے تیار نہی ہے دوسری جانب شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقع کی شفاف انکوائری کرواء جائے اور زمہ داروں کو سخت سزا دی جائے سیکورٹی آفیسر کی معطلی پر بھی شہریوں نے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور ان کی فوری بحالی کا مطالبہ کر دیا ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!