ہزارہ بھر میں صحت سہولت پروگرام کے تحت علاج بند ہو گیا۔

صحت سہولت کے وگرام کے تحت چلنے والے پرائیویٹ ہسپتال پھر سے ویران، اربوں روپے کے بقایا جات التواء کا شکار۔
ادویات فراہم کر نیوالے ٹھیکیدار پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتالوں کے سربرہان اپنے بقایا جات وصولی کیلئے خوار ہونے لگے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)صحت سہولت پروگرام کے تحت علاج بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے غریب مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا ایبٹ آباد سمیت ہزارہ بھر کے صحت سہولت پروگرام کے تحت چلنے والے پرائیویٹ ہسپتال پھر سے ویران ہو گئے سرکاری ہسپتالوں سمیت مختلف اداروں کے اربوں روپے کے بقایا جات التواء کا شکار ہو گئے صحت سہولت پروگرام کے تحت ادویات فراہم کرنے والے ٹھیکیدار پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان اپنے بقایا جات کی وصولی کیلئے خوار ہونے لگے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں دل کے مریضوں کی نجوگرافی اور اینجو پلاسٹی بھی بند کر دی گئی جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد اور وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں تقریباً ایک سال سے ایکسرے فلمیں نہ ہونے کی وجہ سے ایکسرے باہر سے پرائیویٹ طور پر کروانے پر مجبور ہیں صوبائی حکومت نے صحت سہولت پروگرام کے تحت علاج بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے غریب مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے ایبٹ آباد سمیت ہزارہ بھر کے صحت سہولت پروگرام کے تحت چلنے والے پرائیویٹ ہسپتال پھر سے ویران ہو گئے ہیں جبکہ صحت سہولت پروگرام کے تحت ادویات فراہم کرنے اور علاج معالجہ کرنے والے سرکاری اور اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے سربراہان اپنے کروڑوں روپے کے بقایا جات کی و وصولی کیلئے خوار ہو رہے ہیں صوبائی حکومت اور اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی ادائیگیاں نہیں کر رہی ادائیگیوں میں تاخیر کی جارہی ہے حکومت عوام کو صحت کی سہولیات مزید بہتر بنانے کے دعوے تو کر رہی ہے لیکن عملی طور پر پہلے سے موجود سہولیات بھی ختم کی جارہی ہیں ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد میں تقریبا ایک سال سے ایکسرے فلمیں ختم ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو موبائل فون یا کاغذ پر پرنٹ نکال کر دیا جاتا ہے جبکہ زیادہ تر مریض باہر پرائیویٹ طور پر ایکسرے کروانے پر مجبور ہیں ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اینچو گرافی اور اسنجو پلاسٹی بھی بند کر دی گئی ہے ایبٹ آباد کے شہریوں نے ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا سیدار شد حسین شاہ سے اس پر سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ ایتاآباد کے ہسپتالوں میں ایکسرے فلموں کی فراہمی اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اینچو گرافی اور اینجوپلاسٹی شروع کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!