نیشنل ہائی وے کراچی پر تیز رفتار ٹرالر نے آٹھویں جماعت کے طالب علم مدثر تنولی کو کچل دیا۔

کراچی (وائس آف ہزارہ) نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر نے آٹھویں جماعت کے طالب علم مدثر تنولی کو کچل دیا۔ متوفی کا آبائی تعلق مانسہرہ کے گاؤں بٹل سے تھا۔ جبکہ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کی حدود نیشنل ہائی وے قائد اعظم پارک کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی لاش کو پولیس کارروائی کے لیے ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا۔

نعش کے ہمراہ پولیس کارروائی کے لیے آنے والے اے ایس آئی نیک زاد خان نے وائس آف ہزارہ کو بتایا کہ متوفی کی شناخت 17 سالہ مدثر ولد اسلم تنولی کے نام سے ہوئی ہے۔ اسسٹنٹ انسپکٹر کا کہنا تھا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ملزم نجیب اللہ ولد سلطان احمد کو گرفتار اور ٹرالر پولیس تحویل میں تھانے منتقل کر دیا۔ تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردیا۔ ٹریفک حادثے میں جاں بحق متوفی کے خاندانی زرائع نے بتایا ہے کہ نوجوان آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا اور گھر کے کام سے نکلا کہ بدقسمتی سے ٹریفک حادثے کا شکار ہو گیا۔ متوفی کا آبائی تعلق ھزارہ ڈویژن کے ضلع مانسہرہ گاؤں بٹل سے تھا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!