آل ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر سردار شاہنوازکی کوششوں سے احساس راشن پروگرام کیلئے تاجروں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) آل ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر سردار شاہنوازکی کوششوں سے احساس راشن پروگرام کیلئے تاجروں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی۔بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور غریب عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے حکومت نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں جن کے لیے احساس راشن پروگرام کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے جس میں روشن ضائع کرنے والے تاجر کو باقاعدہ کمیشن بھی دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد شاداب خان نے ایک اجلاس کے دوران کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر علی شیر ڈی ایف سی شاد محمد خان اے ڈی لوکل گورنمنٹ توصیف احمد بے نظیر انکم سپورٹ کے ڈائریکٹر نعمان خان،آل ٹریڈ کے صدرفیڈریشن سردار شاہنواز،آل ٹریڈ کے سرپرست اعلی شیخ نثار احمد شریک ہوئے اے ڈی سی شہاب محمد خان نے بتایا کہ ہر یونین کونسل میں کم از کم بیس کریانہ سٹور رجسٹرڈ کیے جائیں گے ایسے دکانداروں کے پاس اینڈرائیڈ فون اور بینک اکاؤنٹ ہوگا اور ان کی دکان میں گھی آئل آٹا اور دالیں ہوگی۔ان تاجروں کو باقاعدہ 8 فیصد کمیشن دیا جائے گا اور اور اس سلسلے میں تاجروں کی جلد رجسٹریشن شروع کر دی جائے گی تاکہ غریب اور مستحق طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو احساس راشن سکیم کی ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں تاجروں کو جلد ہی ٹریننگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!