طلباء و طالبات اور والدین نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کو مسترد کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے اکثریتی طلباء وطالبات آیبٹ آباد بورڈ کے نتائج کومسترد کردیا۔ بیشتروالدین اپنے بچوں کے تعلیمی اداروں میں شکایات کرتے نظر آ رہے ہیں بچوں بچیوں کے والدین کا موقف یہ ہے کہ ہمارے بچے نویں کلاس سے پہلے اپنے اسکولوں میں پوزیشنیں لیتے رہے ہیں لیکن بورڈ کے امتحانات میں انکی کارکردگی نے ہمیں مایوس کیا ہے یا تو ادارے ہمیں صرف خوش کرنے کے لیے پچھلی کلاسوں میں بچے بچیوں کو پرائز دیکر کام چلاتے رہے ہیں اور والدین سے بھاری فیسیں وصول کرتے رہے ہیں یا بورڈ کے اندر کوئی گڑبڑ ہوئی ہے اور ہزاروں بچوں کو انکی صلاحیتوں سے ہٹ کر رزلٹ تیار کیا گیا والدین اور سکول مالکان اب ایک دوسرے کو اس کا زمہ دار ٹھہرا رہے ہیں بچوں کے والدین کے مطابق ہم نے اپنے ان بچوں سے امیدیں وابستہ کر رکھی تھیں کہ ڈاکٹر یا انجینئر نگ کروائیں گے مگر جو نمبر اس دفعہ بورڈ نے دیے ہیں وہ اس قابل نہیں رہے کہ ان شعبوں میں انھیں آگے ایڈمیشن مل سکے اور حیرت انگیز طور پر بعض مقامات پر جن بچوں بچیوں نے مارکس اچھے حاصل کیے ہیں ان سے قابل بچے بچیاں نمبر حاصل نہیں کر سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!