آئس کے عادی شخص نے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

گاؤں کا مرہ شرقی کے بڑے قبرستان کے قریب نشئی بابر نے اپنی بیوی اور بیٹی پر فائرنگ کردی۔
خاتون موقع پر چل بسی جبکہ بچی نے ہسپتال میں دم توڑ دیا، ملزم فرار، دوہرے قتل کی واردات پر اہل علاقہ کا شدید احتجاج
حطار(وائس آف ہزارہ)حطار کے سرحدی علاقہ ضلع اٹک، تھانہ حسن ابدال کی حدود میں ماں اور بیٹی کے لرزہ خیز قتل کا افسوسناک واقع، پولیس چوکی جھاری کس کی حدود کے گاؤں کا مرہ شرقی کے بڑے قبرستان کے قریب نشی با برنامی شخص نے اپنی بیوی (ش) اور اپنی بیٹی کور کشہ سے اتار کر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار، لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد وارثان کے سپرد، تفصیلات کے مطابق حطار کے سرحدی علاقہ ضلع اٹک، تھانہ حسن ابدال پولیس چوکی جھاری کس کی حدود گاؤں کا مرہ شرقی میں ماں اور بیٹی کے لرزہ خیز قتل کا افسوسناک واقع پیش آیا، کامرہ شرقی کے بڑے قبرستان کے قریب نئی بابر نامی شخص نے اپنی بیوی (ش) اور اپنی بیٹی کو رکشہ سے اتار کر آتشی اسلحہ سے آندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، ملزم کی فائرنگ سے اس کی بیوی (ش) موقع پر جاں بحق ہوگی جبکہ اس کی بیٹی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئی جو ہسپتال جا کر دم توڑ گی، خواتین کے دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد عوام کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگی، جنہوں نے شدید احتجاج کیا، ماں بیٹی دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد وارثان کے سپرد کر دی گئیں نئی شوہر کے ہاتھوں قتل ہونی والی بیوی حاجی غلام نبی (مرحوم) سکنہ کا مرہ شرقی کی بیٹی تھی اور دوسری قتل ہو نے والی لڑکی حاجی غلام نبی (مرحوم) کی نواسی تھی، وقوعہ گزشتہ روز سوموار کی شام کے وقت پیش آیا تھا نہ حسن ابدال پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعات 302 دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!