بلدیاتی انتخابات: تحصیل ایبٹ آباد اور لوئر تناول کی تازہ ترین سیاسی صورتحال۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)بلدیاتی الیکشن: مسلم لیگ(ن) کا ناراض گروپ سردار شیربہادر کیساتھ مل گیا۔ شمعون یار کی کامیابی کی راہیں معدوم۔ پی ٹی آئی کے سردار شجاع نبی اور سردار شیربہادر میں ون ٹو ون کانٹے دار مقابلہ متوقع۔ تحصیل لوئرتناول میں بھی سابق تحصیل ناظم اسحاق زکریا اور پی ٹی آئی کے امیدوار ملک جنید تنولی میں کانٹے دار مقابلہ متوقع۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ سابق ضلع ناظم سردار شیربہادر سٹی میئر ایبٹ آباد کا الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے سابق ضلع ناظم سردار شیربہادر کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔ طویل مشاورت کے بعد پی ٹی آئی کا ٹکٹ سردار شجاع نبی کو دے دیا گیاہے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) میں سردار مہتاب گروپ کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد مرتضیٰ جاوید عباسی گروپ نے آزاد امیدوار سردار شیربہادر کی حمایت کا فیصلہ کیاہے۔سٹی میئر ایبٹ آباد کیلئے سردار مہتاب کی جانب سے اپنے بیٹے شمعون یار خان کو ٹکٹ دیاگیاہے۔ پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) صوبہ خیبرپختونخواہ میں صرف تین نشستیں ہی جیت سکی۔ مسلم لیگ(ن) کے گرتے ہوئے گراف اور شمعون یار خان کی سابقہ کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ شمعون یار خان سیٹ نکالنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ تحصیل ایبٹ آباد میں اصل مقابلہ آزاد امیدوار سردار شیر بہادر اور پی ٹی آئی کے امیدوار سردار شجاع نبی کے مابین متوقع ہے اور ان دونوں امیدواروں میں سردار شیربہادر کا پلڑہ بھاری ہے اور وہ تحصیل ایبٹ آباد کا الیکشن واضح اکثریت سے جیتنے کی پوزیشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب تحصیل لوئر تناول میں پاکستان مسلم لیگ(ن) ٹکٹ دلدار تنولی کو دیا گیا ہے۔ جس کے بعد مسلم لیگ(ن) کے مخالف گروپ نے سابق تحصیل ناظم اسحاق زکریا کی کامیابی کیلئے سرگرم ہو گیا ہے۔ تحصیل لوئر تناول میں پی ٹی آئی کے امیدوار ملک جنید تنولی اور آزاد امیدوار اسحاق زکریا کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ دونوں امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم تیزی سے جاری رکھی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!