شملہ انٹرچینج منصوبے کا ٹینڈر ایک ہفتے میں جاری کرنے کے دعوے۔

دوماہ کے اندر منصوبے پر کام شروع کر دیا جائیگا، ہم محض زبانی دعوؤں اور وعدوں پر نہیں عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔
وزیرا عظم شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا کر دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے وفاقی وزیر کی وفود سے گفتگو۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے بعد ہزارہ موٹروے کے ایبٹ آباد کیلئے شملہ بل انٹر چینج کے منصوبے کا ٹینڈر بھی ایک ہفتے کے اندر جاری کر دیا جائے گا جس کے بعد دو ماہ کے اندر منصوبے پر کام بھی شروع ہو جائے گا ہم زبانی دعوؤں پر نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں ایبٹ آباد اور ہزارہ کو تحریک انصاف کے دور حکومت میں نظر انداز کیا گیا وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا کر دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حج کی ادائیگی سے واپسی کے بعد بدھ کے روز اپنی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے کیلئے آنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ ہم نے مختصر عرصے میں ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنا دیا ہے جبکہ ہزارہ موٹروے کے ایبٹ آباد کیلئے شملہ بل انٹر چینج کے منصوبے کیلئے 98 کروڑ روپے کا فنڈ منظور ہو چکا ہے اور ایک ہفتے کے اندر اندر منصوبے کا ٹینڈر بھی جاری کر دیا جائے گا اور دو ماہ کے اندر منصوبے پر باقاعدہ کام بھی شروع ہو جائے گا مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں ایبٹ آباد اور ہزارہ کو نظر انداز کیا گیا وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے مشکل حالات میں ملک کو سنبھالا دیگر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کار کردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں ملک کو تباہی کی طرف دھکیلا گیا تو شہ خانہ، فارن فنڈنگ اور قومی خزانے کو 190 ملین کا ٹیکہ لگانے والا سر ٹیفائیڈ چور احتساب سے بھاگ رہا ہے جبکہ ہمارے قائدین نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز جھوٹے کیسوں میں جیلوں میں بند رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی کال پر جمعہ کو صوبہ خیبر پختو نخوا میں بھی یوم تقدس قرآن بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!